تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 53 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 53

تاریخ احمدیت 53 جلد ۲۰ ہو سکے ہیں اور بہت سے رسالہ جات اور کتب زیر ترجمہ ہیں جن کی تکمیل پر انشاء اللہ جلد اشاعت کا انتظام کروایا جائے گا۔شائع شدہ رسالہ جات کے نام یہ ہیں۔احمدیت کا پیغام، تبلیغ ہدایت ، کرشن قادیانی۔ہندوؤں اور عیسائیوں میں تبلیغی مراکز :- عیسائیوں اور ہندوؤں میں تبلیغ ( دین حق ) کے لئے کئی مراکز قائم کئے جاچکے ہیں۔اور بالخصوص اچھوت اقوام میں نہایت شاندار کامیابیوں کی توقعات ہیں جس کے آثار ابھی سے ظاہر ہیں۔جہاں عیسائی مشنریوں کو صرف کثیر اور امریکن گھی اور دودھ کی تقسیم کے باوجود کوئی کامیابی نہیں ہوسکی وہاں حال ہی میں دس ہندوؤں کے قبولِ ( دینِ حق ) کی خوشخبری موصول ہوئی ہے۔اور اس علاقہ میں ہمارے دو مراکز بڑی مضبوطی سے قائم ہوچکے ہیں اور ایک مدرسہ عنقریب کھولا جانے والا ہے۔لاریب ان قوموں کو عیسائیت کے چنگل سے بچانے کا سہرا خدا تعالیٰ کے فضل سے معلمین وقف جدید کے سر پر ہی ہے۔جن کے مقابل پر بعض عیسائی مشنری تو وہ علاقہ ہی چھوڑ کر چلے گئے۔پس احباب جماعت سے مؤدبانہ ملتی ہوں کہ جہاں وہ شدید ضرورت کے پیش نظر مالی قربانیوں میں غیر معمولی اضافہ کی کوشش کریں وہاں جانی قربانی سے بھی گریز نہ کریں۔اور جیلانی اور چشتی اور سہروردی بننے کے لئے آگے آئیں۔نیز دعا کے ذریعہ بھی اس مبارک تحریک کی مدد کریں کہ کام بہت ہی وسیع اور کٹھن ہے لیکن اتنا ہی اہم ہے۔وقف جدید کی بنیادیں جتنی مضبوط اور وسیع اور گہری ہوں گی اسی قدر بلند تر ہوں گی۔غلبہ ( دین حق ) کی وہ عمارت جو آج احمدیت مشرق و مغرب میں ہر خطہ ارض پر تعمیر کر رہی ہے۔“ والسلام خاکسار: ناظم ارشاد وقف جدید انجمن احمدیه ۳۹ مشاورت ۱۹۶۴ ء کی سب کمیٹی ( تحریک جدید اور وقف جدید ) نے یہ تجویز پیش کی کہ صدر انجمن اور وقف جدید کے کاموں میں ہم آہنگی پیدا کی جائے۔اس غرض کے لئے ایک پلاننگ بورڈ تشکیل کیا جائے جس میں صدر انجمن اور وقف جدید کے ممبرز ہوں اور اگر ضرورت ہو