تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 54 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 54

تاریخ احمدیت 54 جلد ۲۰ تو مجالس انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کے اراکین کو بھی شامل کیا جا سکے۔اس بورڈ کا فرض ہوگا کہ لٹریچر کی ضرورت کی پلاننگ کرے اس کے علاوہ یہ سفارش کی جاتی ہے کہ حتی المقدور صدرانجمن احمدیہ اور انجمن وقف جدید ایک دوسرے کو مفت لٹریچر مہیا کرنے میں تعاون کریں۔ام اس فیصلہ کے مطابق حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ناظم ارشاد وقف جدید نے نظارت اصلاح و ارشاد سے خصوصی رابطہ قائم کر کے اشاعت لٹریچر کے لئے ایک ہمہ گیر منصوبہ تجویز فرمایا جس کے مطابق آپ کی براہ راست نگرانی اور خصوصی توجہ سے بعض کتب کے مختلف زبانوں میں تراجم ہوئے جن میں سے بعض کو نظارت اصلاح وارشاد نے بعض کو وقف جدید نے شائع کیا۔بعض ضروری کتب نظارت اور وقف جدید کے اشتراک سے منظرِ عام پر آئیں اور اہم کتابوں کا ایک خاصہ حصہ مستقل طور پر وقف جدید کے زیر انتظام طبع وشائع ہوئیں۔جن سے ہزاروں لاکھوں سینے علم و معرفت کی ضیا پاشیوں سے بقعہ نور بن گئے اور بہت سی سعید روحوں کو حق وصداقت سے وابستگی کا شرف حاصل ہوا۔حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے وسط مالی قربانی کی ایک خصوصی تحریک جولائی ۱۹۶۴ء میں مخلصین احمدیت سے مالی قربانی کی حسب ذیل خصوصی تحریک فرمائی: - وقف جدید کو ایسے مخلصین کی ضرورت ہے جو ایک ہزار یا اس سے زائد سالانہ چندہ دینے کی استطاعت رکھتے ہوں اور ان کے دل اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس قربانی کے لئے تیار ہوں۔“ اس تحریک کا پس منظر آپ نے یہ بیان فرمایا کہ : - اس وقت ہمارے ۸۸ فیصد چندہ دہندگان اوسطاً چار روپے کے لگ بھگ سالانہ چندہ ادا کر رہے ہیں۔وسیع پیمانہ پر اس غریب اکثریت کو چندہ بڑھانے پر آمادہ کرنا نہ صرف دقت طلب ہے بلکہ بہت زیادہ خرچ کو چاہتا ہے۔جس کے مقابل پر کچھ زیادہ آمد بڑھنے کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔پس اس کا ایک ہی حل ہے کہ وہ خوش قسمت جنہیں اللہ تعالیٰ نے دین و دنیا کی حسنات عطا فرمائی ہیں اظہار تشکر کے طور پر اس کے کئے ہوئے فضلوں کے شایانِ شان قربانی دیں۔یہ ایک ایسی تجارت ہے جس میں کوئی گھاٹا نہیں۔۴۲