تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 669 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 669

تاریخ احمدیت 669 جلد ۲۰ -11 مکرم حافظ عبد الحفیظ صاحب شہید ) تاریخ روانگی ) ۲۵ فروری ۱۹۸۰ء آپ ۶ / اگست ۱۹۸۱ ء کو کار کے ایک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے انا للہ و انا الیهِ راجعون - مکرم مولوی عبد العزیز صاحب و نفیس شاہد مع فیملی ۱۰ رمئی ۱۹۸۴ کو روانہ ہوئے تا حال میدان عمل میں ہیں اور خدمات دینیہ بجالا رہے ہیں۔مکرم حافظ جبرائیل سعید صاحب غانین نے ۷ ۸ - ۱۹۸۶ء میں ایک سال کام کیا اور پھر ۲۸ / اگست ۱۹۸۷ ء کو طوا لو منتقل ہو گئے۔ان مرکزی مبلغین کے علاوہ ۱۳ / اکتو بر ۱۹۸۳ء سے ماسٹر محمد حسین صاحب مقامی مبلغ مقرر ہیں۔لوٹو کا میں پرائمری سکول کی بنیاد ۲۷ / دسمبر ۱۹۲۸ء کو سید ظہور احمد شاہ صاحب مبلغ نجی نے جماعت احمدیہ نجی کے 66 پرائمری سکول کی بنیا د لوٹو کا (LAUTOKA) شہر میں رکھی اس موقع پر ملک کے قدیم اخبار نجی ٹائمنز کے رپورٹر اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے یہ سکول مکرمی ماسٹر محمد حسین صاحب صدر حلقہ لوٹو کا کی زیر نگرانی قائم ہوا۔اس سکول کا نام ''تحریک جدید انجمن احمدیہ اور سیز نجی" رکھا گیا۔اس کے علاوہ لوٹو کا میں جماعت نے ''تعلیم الاسلام کنڈرگارٹن ، سکول بھی قائم کیا۔سکول بہت جلد ترقی کی منازل طے کرنے لگا اور چند سالوں میں ہی اس کے طلبہ کی تعداد ساڑھے تین سو سے زائد ہو گئی اور سٹاف میں دس اسا تذہ خدمات بجالانے لگے۔سکول کمیٹی نے مزید دو کمرے دومنزلہ عمارت کی صورت میں تعمیر کئے جنگی افتتاحی تقریب ۱۵ / مارچ ۱۹۷۵ ء کو منعقد ہوئی جس میں طلبہ کے والدین، مارو ناندی اور لوٹو کا کے احمدیوں کے علاوہ محکمہ تعلیم کے ایجوکیشن آفیسر وی نائر صاحب (V۔NAIR) نے شرکت فرمائی۔مولوی غلام احمد صاحب فرخ نے دُعا کر کے نئے کمرے کا تالا کھول کے افتتاح کیا۔سکول کی بنیاد اور افتتاح کی با تصویر رپورٹیں اخبار نجی ٹائمن نے نمایاں طور پر شائع کیں۔اب یہ سکول روز افزوں ترقی کر رہا ہے۔ناندی میں بیت اقصی کی تعمیر ڈاکٹر سید ظہور احمد شاہ صاحب کا ایک اور ۳۴ کا رنامہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے زمانہ قیام میں نا ندی میں بیت اور مشنری کواٹر کی بنیا د رکھی۔اس وقت جماعت نبی ابتدائی دور میں سے گذر رہی تھی اور مالی حالت ہرگز ایسی مضبوط نہ تھی کہ ہزاروں ڈالر خرچ کر کے کوئی شاندار