تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 664 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 664

تاریخ احمدیت 664 جلد ۲۰ پادری عبدالحق صاحب ۶-۷ - ۸ی ۱۹۲۸ء کو مبلغ اسلام مولوی نور الحق رمئی صاحب نے مشہور عیسائی مناد پادری عبد الحق صاحب کو سے کامیاب مباحثہ شکست فاش دی جس سے اسلام کو شاندار فتح نصیب ہوئی۔مولانا شیخ عبدالواحد صاحب اس ایمان افروز واقعہ کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے وو ہوئے تحریر فرماتے ہیں۔وسط اپریل ۱۹۶۸ء میں ہندوستان سے عیسائیوں کے مشہور پادری عبدالحق صاحب نجی کونسل اور چرچز کی دعوت پر جزائر فجی میں تشریف لائے اور یہاں لیکچروں اور پبلک تقریروں کا سلسلہ شروع کیا اس سلسلہ میں وہ جزیرہ ویتی لیوو کے مغربی علاقہ کے اہم قصبات میں گئے اور اپنی تقریروں میں جملہ مذاہب میں خصوصیت سے اسلام کے خلاف تقریر میں کیں۔اس پر غیر از جماعت اسلامی غیرت والے دوستوں نے برادرم مولانا نور الحق صاحب انور سے جو حسن اتفاق سے انہیں ایام میں با کے دورہ پر تشریف لے گئے تھے مل کر پُر زور درخواست کی کہ اس مخالف اسلام پرو پیگنڈا کا دفاع ضروری ہے اور یہ کہ یہ کام بفضل خدا احمدی ہی کر سکتے ہیں۔پادری عبد الحق صاحب اس دوران میں لوتو کا میں مقیم تھے۔اور حسن اتفاق سے انہوں نے خود ہی جماعت احمد یہ لوتو کا کے ایک دوست سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ نجی کے احمدیوں سے ملنا چاہتے ہیں جس پر ہمارے دو تین دوست جب اُن سے ملنے گئے تو پادری صاحب نے ابتداء ملاقات میں ہی چیلنج دے دیا کہ وہ ہر قسم کے بحث و مباحثہ کے لیئے تیار ہیں ہر وقت ہر مقام پر اور ہر شخص سے خواہ وہ سنی ہو یا احمدی ہو۔ہمارے دوستوں نے ان کے چیلنج کو قبول کیا۔بایں ہمہ گفت وشنید کے بعد یہ طے پایا کہ مندرجہ ذیل آٹھ مضامین پر تحریری مناظرہ نورالحق صاحب انور اور پادری عبد الحق صاحب عیسائی منا د کے درمیان ہو۔۱۔توحید ۲۔کیا مسیح ناصری الہا مجسم ہے؟ ۳۔کیا بائیبل خدا کا کلام ہے؟ ۴۔کیا قرآن شریف کامل الہامی کتاب ہے ؟ ۵۔کیا مسیح ناصری صلیب پر فوت ہوئے ؟ ۶۔کیا حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام مسیح موعود ہیں ؟۔کیا مسیح ناصری نجات دہندہ تھے ؟ ۸۔کیا اسلام میں نجات ہے؟ یہ بھی طے پایا کہ ہر مضمون پر سات سات پرچے ایک ایک گھنٹہ کے ہوں۔بالآ خر صووا ڈڈلی ہاؤس سکول میں ۶ رمئی ۱۹۶۸ء کی صبح سے مباحثہ شروع ہو گیا جس کا اعلان نجی ریڈیو اور اخبار نجی ٹائمنز نے با قاعدہ طور پر کیا۔۔۔۔۔۔۔۔