تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 655 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 655

تاریخ احمدیت 655 جلد ۲۰ دی۔حاجی صاحب کا خاندان بنگالی ہے اور انکی والدہ کا خاندان افغانی ہے میرے نجی پہنچنے سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ نے یہ ایک مختصر جماعت قائم کر دی اور مجھے بشارت دی کہ نجی میں ایک چھوٹی سی معمولی چھپر کی سی مسجد میں ایک چھوٹی سی جماعت جو بنگالی رنگ اور افغانی رنگ کے افراد پر مشتمل ہے میرا استقبال کر رہی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل ایسے ہی رنگ میں دکھایا اور میرے آنے پر جماعت کے ممبروں کا چناؤ ہوا اور ناندی کی جماعت کے سب سے پہلے پریذیڈنٹ بھائی محمد جان خان چنے گئے اور اس وقت تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کو اس خدمت کا موقع مل رہا ہے۔۲۔حاجی محمد رمضان خانصاحب کے اثر اور تعلقات کا روباری و رشتہ داری کی برکت سے ماسٹر محمد شمس الدین صاحب جو ۱۹۶۰ ء میں ناندی سے ۱۸ میل آگے کو تو کا ٹاؤن میں رہتے تھے بیعت میں شامل ہو گئے۔چونکہ سمجھدار اور پڑھے لکھے تھے اور کام کرنے کا سلیقہ رکھتے تھے۔دوستوں نے متفقہ طور پر اُن کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا۔اللہ تعالیٰ نے اُن کے دل میں تبلیغ کا بہت شوق پیدا کر دیا۔انہوں نے دور و نزدیک بہت سے دورے کئے۔بہت ނ متعلقین نے بیعت کی۔۔مولوی محمد قاسم خان صاحب آف ما رو ( ھنڈ ر ونگا )۔مولوی صاحب موصوف نا ندی سے ۳۴ میل کے فاصلہ پر مارو میں گنے کی کھیتی کرتے ہیں۔نومبر ۱۹۶۰ء میں جب میں ناندی پہنچ چکا تھا اپنے صاحبزادہ جسکا نام انہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی ہی رکھ دیا تھا نا ندی مارکیٹ میں مجھ سے ملا جبکہ میں مکرم حاجی رمضان خانصاحب کے ساتھ اسی غرض کے لیئے مارکیٹ میں گھومنے کے لیئے آیا تھا کہ لوگوں سے تعارف ہوالحمد اللہ کہ ان سے تعارف اور مختصر گفتگو ہوئی حاجی صاحب کے یہ چھوٹے بھائی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا حسب توفیق واستطاعت مطالعہ رکھتے ہیں۔وہاں سے فارغ ہو کر دو پہر کو حاجی صاحب کے گھر پر آ کے خدا تعالیٰ کے فضل سے دونوں باپ بیٹے نے بیعت خلافت کر لی نہایت پر جوش جذ بہ تبلیغ رکھتے ہیں اپنے گاؤں مجھے دو سال تک بلاتے رہے لوگوں کو دعوتیں دیتے خرچ کرتے لیکن نہ غیر احمدی اور نہ لاہوری خیال کے احباب بات سننے آتے بظاہر ان کی دعوت کی تیاری اور کھانا اور محنت ضائع ہی جاتی۔آخر خدا تعالیٰ نے ان کے صبر اور دعاؤں پر رحم کیا ان دونوں بھائیوں کی متواتر تبلیغ سے ان کے عزیز رشتہ دار مار و رحمت اللہ خان میموریل سکول کے ہیڈ ماسٹر ماسٹر محمد حسین صاحب نے بیعت کر لی اور ان کے ساتھ مل کر