تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 652 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 652

تاریخ احمدیت 652 جلد ۲۰ عزم کا وہ نمونہ پیش کیا کہ اس زمانے میں اس کی مثال بہت کم ملتی ہے، ان کی سپرٹ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی سپرٹ سے رنگین تھی۔خطر ناک سے خطرناک حالات میں بھی احمدیت کو کامیاب بنانا ان کا ہی کام تھا۔معاندین سلسلہ کا ہر رنگ میں مقابلہ کرنے والے یہی دو شیر مرد تھے خدا تعالیٰ نے انہیں جسمانی قوت بھی شیروں کی سی دی ہے اور سینوں میں دل بھی شیروں کے سے دے۔مرزا صاحب موصوف کم و بیش ساڑھے تین برس تک تبلیغی فرائض انجام دینے کے بعد ۱۶ جنوری ۱۹۳۷ء کو کلکتہ اور ۳۱ / جنوری ۱۹۳۷ء کو لاہور پہنچ گئے۔۱۳