تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 552
تاریخ احمدیت 552 جلد ۲۰ سیّد نا حضرت مصلح موعود کا خصوصی پیغام برادران ( دینِ حق ) کے نام سید نا حضرت مصلح موعودؓ نے سال ۱۹۵۹ء کے آخری دن برادران ( دینِ حق ) کے نام حسب ذیل بصیرت افروز پیغام دیا : - بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم هوال هو النـ وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اے برادران ( دین حق ) السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اصر آج ۱۹۵۹ء یعنی بیسویں صدی آدھی سے زیادہ گزرگئی ہے۔اسلامی صدی اس سے بھی زیادہ گذر گئی ہے مگر آپ کو ابھی تک انتظار ہے کہ مسیح آئے گا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ خدا تعالیٰ ہر صدی کے آخر میں ایک مجدد بھیجے گا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بہر حال صادق و مصدوق ہیں اور آپ کی طرف کوئی جھوٹ کسی صورت میں منسوب نہیں ہوسکتا۔پس میں خدا تعالیٰ کی ہر بات پر ایمان لاتے ہوئے کہتا ہوں کہ آپ لوگ خدا تعالیٰ کی بات مان لیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لے آئیں۔اسی میں آپ کا بھلا، اسی میں آپ کے لئے برکت ہے۔خدا تعالیٰ نے اپنے عمل اور اپنی بشارت سے بتادیا ہے کہ احمدیت کی برکت سے ( دین حق ) یورپ میں پھیل رہا ہے۔پس اب بھی وقت ہے کہ مان لیں اور خدا کے قرب کا موقع ضائع نہ کریں۔مرنے کے بعد ایمان فائدہ نہ دے گا۔پس دوڑیں اور خدا تعالیٰ کی رسی کو پکڑ لیں اور اپنا دونوں جہان میں بھلا کریں۔خدا تعالیٰ آپ کو توفیق دے کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی امت بنیں اور آپ کے اقوال کی پیروی کریں ورنہ خدا تعالیٰ غنی ہے، اسے بندوں کی پرواہ نہیں۔محتاج انسان ہے وہ محتاج نہیں۔پس دوڑیں اور خدا کے بھیجے ہوئے مامور پر ایمان لائیں۔یاد رکھیں کہ آپ کی بھلائی اُسی میں ہے۔اگر آپ ایمان نہ لائیں گے تو اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔خدا زمین کے ہر ذرہ سے ایسے لوگ پیدا کرے گا جو ( دین حق ) کا بول بالا کریں گے۔اپنی عمر ضائع نہ کریں۔آپ کا دین کی بات کو نہ ماننا اور مسیح موعود علیہ السلام کو نہ ماننا آپ کے اپنے لئے نقصان دہ ہے۔دن تھوڑے رہ گئے ہیں، جلد سے جلد ایمان لاکر اپنا بھلا کریں۔