تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 542
تاریخ احمدیت 542 جلد ۲۰ حسب سابق مولانا صاحب کا تبلیغی ہیڈ کوارٹر لیگوس تھا جہاں آپ کے زیر ادارت اخبار دی ٹروتھے باقاعدگی سے شائع ہوتا رہا اور مسلمان نائیجیریا کی تقویت کا موجب بنا۔اسی طرح لیگوس کے جریدہ ڈیلی سروس (DAILY SERVICE) میں آپ کے قلم سے ہر جمعہ کو مسلمانوں کے اضافہ علم کے لئے مضامین کا سلسلہ جاری رہا۔نیز نائیجیرین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے آپ کے دلچسپ مذہبی جوابات نشر کئے۔شمالی نائیجیریا کے انچارج مولوی محمد بشیر صاحب شاد تھے۔ان کے حلقہ میں کانو کے نزدیک ایک نواحی بستی میں نئی جماعت قائم ہوئی جن میں اکثریت ہاؤسا‘ باشندوں کی تھی۔غیر معمولی ترقی دیکھ کر مخالفین احمدیت نے پبلک جلسوں اور اخباروں میں ایک ہنگامہ برپا کر دیا۔ان کے کئی وفود نئے احمدیوں کو منحرف کرنے کے لئے ان لوگوں میں پہنچے اور ان کے اعز واقارب کے ذریعہ انہیں دہشت زدہ کرنے کا کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔مولوی صاحب نے ان مخالفانہ کارروائیوں پر کڑی نگاہ رکھی اور مقامی اخبارات میں غلط فہمیوں کے ازالہ کے لئے مضامین لکھے۔نتیجہ یہ ہوا کہ اس مخالفت کے ذریعہ احمدیت کا نام پورے علاقہ میں پہنچ گیا اور لوگ احمدیت میں پہلے سے زیادہ دلچسپی لینے لگے۔یہ مغربی نائیجیریا کے صدر مقام ابادان میں حافظ محمد اسحاق صاحب کی نگرانی میں ایک نیا اداره ’ احمد پر ریلیجس ٹریننگ سنٹر معرض وجود میں آیا جس کی ابتداء 9 طلبہ سے ہوئی۔آپ یہاں روزانہ لیکچر دیتے رہے۔حافظ صاحب کے کئی ٹیچر یونیورسٹی کالج ابادان اور نائیجیریا کالج میں مسلم سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیر انتظام ہوئے۔آپ نے گورنمنٹ کالج ابادان میں مسلم سٹوڈنٹس سوسائٹی کے طلبہ میں سلسلہ کا لٹریچر تقسیم کیا۔روزنامہ ٹریبیون اور ڈیفنڈر میں آپ کے مضامین شائع ہوئے۔ابادان ڈویژن کے پانچ احمد یہ سکولوں کی نگرانی آپ کے سپر د تھی۔اس سلسلہ میں آپ نے محکمہ تعلیم کے حکام سے ملاقاتیں کیں اور بعض افسروں کو مشن ہاؤس میں مدعو کیا۔اس سال مرکز احمدیت ربوہ کی تحریک پر نائیجیرین احمد یوں کو نظام وصیت سے وابستہ کرنے کی مہم کا آغاز ہوااور قطعہ زمین (برائے مقبرہ موصیان ) کی خرید کے لئے جلسہ سالانہ نائیجیریا کے موقع پر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔جماعت احمد یہ نا پیجیریا کا سالانہ جلسه ۲۶ ، ۲۷، ۲۸ / دسمبر ۱۹۵۹ء کو منعقد ہوا۔جلسہ کے پروگرام اور متعدد اجلاسوں کی کارروائی نائیجیریا ریڈیو سے خبروں کی شکل میں مسلسل تین روز تک نشر ہوتی رہی۔جلسہ میں ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی جماعت ہائے احمدیہ کی تقریباً ۲۵