تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 531
تاریخ احمدیت 531 جلد ۲۰ عائد ہوتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ کمیونزم کا پیدا ہونا ایک سزا ہے ان لمبے مظالم کی جو امراء کی طرف سے غرباء پر ہوتے چلے آئے تھے لیکن اب بھی وقت ہے کہ وہ اپنی اصلاح کرلیں۔اور تو بہ سے اپنے گزشتہ گنا ہوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔اگر وہ اپنی مرضی سے غرباء کو ان کے حقوق ادا نہیں کریں گے تو خدا اس سزا کے ذریعہ ان کے اموال ان سے لے لے گا۔لیکن اگر وہ تو بہ کریں گے اور اپنی اصلاح کی طرف متوجہ ہو جائیں گے تو یہ مہیب آفت جو ان کے سروں پر منڈلا رہی ہے اسی طرح چکر کھا کر گزر جائے گی جس طرح آندھی ایک علاقہ سے دوسرے علاقے کی طرف منہ اپنا موڑ لیتی ہے۔اب یہ تمہارا اختیار ہے کہ چاہو تو اللہ تعالیٰ کے اس محبت کے ہاتھ کو جو تمہاری طرف بڑھایا گیا ہے ادب کے ساتھ تھا مو اور اپنے اموال کو غرباء کی بہبود کے لئے خرچ کرو اور اگر چاہو تو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کو برداشت کرو اور دولت اپنے پاس رکھو جو کچھ دنوں بعد تم سے باغیوں اور فسادیوں کے ہاتھوں چھنوا دی جائے گی۔پادری صاحب نے یہ اقتباس حاضرین کو پڑھ کر سنایا چونکہ لیکچر ریکارڈ کرنے کا انتظام تھا اس لئے آپ کی گفتگو اور پادری صاحب نے حضرت مصلح موعود کی تقریر کا جو حصہ سنایا تھا وہ بھی ریکارڈ ہو گیا۔مجلس میں ایک فوجی جرنیل بھی موجود تھے انہوں نے اصل کتاب دیکھنے کے لئے طلب کی بعد میں اسلام کا اقتصادی نظام اور اسلامی اصول کی فلاسفی، دونوں کتا ہیں خرید لیں اور اپنا کارڈ بھی دیا۔- ۵۵ آپ فدبن کے شعبہ اسلامیات کے ایک سیکرٹری صاحب کے لیکچر میں شامل ہوئے۔وہ مندرجہ بالا دونوں کتابیں حاصل کر کے بہت خوش ہوئے اور کہا میں صداقت ( دینِ حق ) کا دل سے قائل ہوں۔۹ - آپ ایک بار یوگا والوں کی ایک سوسائٹی میں تشریف لے گئے۔۱۱ بجے سے ۲ بجے رات تک صاحب صدر کی تقریر تھی۔بعد میں آپ کو خطاب کا موقعہ ملا۔آپ نے بتایا کہ انسان کی حقیقی نجات اللہ تعالیٰ کی سچی معرفت اور تزکیہ نفس میں مضمر ہے۔اس پر متعدد دلچسپ سوالات کئے گئے جن کا آپ نے تسلی بخش جواب دیا۔آپ نے میڈرڈ کے مشہور وکیل (JUAN BRANO) کو کھانے پر مدعو کیا اور ان پر پادریوں کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ناپاک اعتراضات کی حقیقت واضح کی اور بتایا کہ دنیا کے اکثر لوگوں کو حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ اخلاق کا علم نہیں جو نہی انہیں اس کا علم ہوا تمام قو میں آپ کی غلامی میں آجائیں گی۔۱۰ - آپ کو عیسائیوں کی تنظیم اخوان کیتھولک (CATHOLIC HERMANLAD)