تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 530 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 530

تاریخ احمدیت 530 جلد ۲۰ ہے جو عیسائیت کی روح سے خالی ہیں اور زندگی کی کوئی جھلک ان میں نظر نہیں آتی۔۵۴ ملکی قانون میں اشتہارات تقسیم کرنے اور کھلے بندوں پیغامِ حق پہنچانے کی اجازت نہ تھی اس لئے مجاہد پین مولوی کرم الہی صاحب ظفر دیوانہ وار انفرادی تبلیغ میں پورے سال سرگرم رہے۔اس ضمن میں چند واقعات نمونتاً بیان کئے جاتے ہیں۔ا۔چلی کے قونصل صاحب (SM۔D CARLOS SANDER) کو آپ نے قونصل نامزد ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔نیز ان سے ملاقات کی۔قونصل صاحب نے اسلام کا اقتصادی نظام اور اسلامی اصول کی فلاسفی مطالعہ کے لئے حاصل کی اور دین حق کی تحقیق میں دلچسپی کا اظہار کیا۔۲ مشن ہاؤس میں ملاقاتیوں کا سلسلہ جاری رہا آنے والوں میں ایک کیتھولک اور ریلوے کے آفیسر بھی تھے۔اتوار کے روز 4 بجے شام سے ۱۱ بجے شب تک تبادلۂ خیالات کا معمول تھا۔- - میڈرڈ کے ایک پروفیسر اور ان کی بیگم صاحبہ نے آپ کو چائے پر مدعو کیا ان کے بیٹے جو ان دنوں انگلینڈ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے تھے موجود تھے۔رات کے بارہ بجے تک گفتگو جاری رہی۔- پانچ ڈاکٹروں کو اسلامی اصول کی فلاسفی دی اور حضرت مسیح کے سفر کشمیر کی نئی ریسرچ سے آگاہ کیا۔۵ فروری میں آپ ایک نئے فلیٹ میں منتقل ہوئے اور اپنے ماحول میں دعوت وارشاد کے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھانا شروع کر دیا۔- ایک زیر تبلیغ دوست نے خط لکھا کہ انہیں ( دین حق ) کی سچائی کا پورا یقین ہو چکا ہے اور مجھے یہ بھی یقین کامل ہے کہ اللہ تعالیٰ خود دنیا کی ہدایت کے سامان پیدا کرے گا۔انہوں نے ہسپانوی زبان میں ترجمہ قرآن کریم طلب کیا۔( رپورٹ فروری ۱۹۵۹ء ) ے۔کیتھولک مجلس عمل کے زیر اہتمام میڈرڈ میں بعض لیکچر ہوئے ایک پادری صاحب نے غریب کی مدد پر لیکچر دیا آپ نے انہیں تحریک کی کہ وہ اسلام کا اقتصادی نظام سے ایک اقتباس پڑھ کر سنا دیں۔جس میں حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا تھا کہ ”ہمارے ملک کے امراء کو چاہئے کہ وہ وقت پر اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور ان حقوق کو ادا کریں جو ان پر غرباء کے متعلق