تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 526 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 526

تاریخ احمدیت 526 کی اشاعت میں حضرت چوہدری صاحب کا فوٹو دیتے ہوئے لکھا: - (ترجمه) فرینکفورٹ میں ایک سفید دارالذکر سبز گنبد اور دلفریب مناروں کے ساتھ تعمیر ہو چکی ہے۔اس کے افتتاح کے لئے ۱۲ ستمبر کو یورپ کی جماعت احمدیہ کے نمائندے موجود تھے۔افتتاح کی رسم ( حضرت ) چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نائب صدر بین الاقوامی عدالت انصاف نے ادا کی۔چمکتے ہوئے سورج اور نیلے آسمان کے نیچے مہمان بھاری تعداد میں موجود تھے۔مسٹر عبداللطیف نے تقریر کرتے ہوئے اپنی جماعت کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مشنوں کے پیغامات پڑھ کر سنائے اور کہا کہ اتنے قلیل عرصہ میں جماعت کے ذریعہ جرمنی میں خدا کے دوسرے گھر کی تعمیر حضرت مصلح موعود امام جماعت احمدیہ کی ذاتی توجہ اور کوشش کا نتیجہ ہے۔مسٹر لطیف نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا کہ فرینکفورٹ کی حکومت نے کمال رواداری کا ثبوت دیتے ہوئے بیت الذکر کی تعمیر کی اجازت دی۔فرینکفورٹ کے چیف میئر نے اپنے ذاتی نمائندہ مسٹرا برخت (MR۔ALDRFCHT) کے ذریعہ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مسٹر ابرخت نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ فرنکفورٹ کی حکومت نے بیت الذکر کی تعمیر کے لئے بلا تامل اجازت دی کیونکہ ہمارے شہر میں تمام مذاہب کے لئے اپنی عبادت گاہیں تعمیر کرنے کی پوری اجازت ہے تا کہ وہ سب امن اور رواداری کو قائم کریں جیسا کہ خدا کے اس گھر کی تعمیر کا مقصد آج بیان کیا گیا ہے۔اس کا نقشہ ظفر اللہ کناک صاحب (MR۔ZAFRULLAH KNAAK) نے بنایا اور تعمیر کا کام MT۔CHMIDT کے ذریعہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔۲۸ /اکتوبر سے یکم نومبر ۱۹۵۹ء تک چوہدری عبد اللطیف صاحب نے جرمنی کا تبلیغی دورہ کیا اور پاکستان کے نئے سفیر برائے جرمنی ہزایکسی لینسی میاں ضیاء الدین صاحب سے ملاقات کی اور جماعت احمدیہ کی دینی سرگرمیوں کے بارے میں واقفیت بہم پہنچائی۔بون میں آپ کا قیام ایک احمدی جرمن جرنلسٹ مسٹر عبد اللہ کے ہاں تھا۔آپ نے انہیں حضرت مسیح کی صلیبی موت کے بارے میں ایک کتاب لکھنے کی تحریک کی۔چنانچہ انہوں نے جلد ۲۰