تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 36 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 36

تاریخ احمدیت فصل چهارم 36 36 جلد ۲۰ حضرت مصلح موعود کا پیغام وقف جدید کے سال چہارم کے آغاز پر سیدنا حضرت نے وقف جدید کے سال چہارم کے آغاز پر ۲۷ دسمبر ۱۹۶۰ء کو جو پُر معارف پیغام دیا اس کا متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے : بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم و على عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هوالن اصر برادران جماعت احمدیہ السلام عليكم و رحمة الله و بركاته وقف جدید کی تحریک پر تین سال گزر چکے ہیں اور اب نئے سال کے آغاز سے اس تحریک کا چوتھا سال شروع ہو رہا ہے۔میں نے ابتداء ہی میں جماعت کے دوستوں کو نصیحت کی تھی کہ انہیں وقف جدید کا سالانہ بجٹ بارہ لاکھ تک پہنچانا چاہئے تا کہ اس کے ذریعہ کم سے کم ایک ہزار ایسے معلم رکھے جاسکیں جو ( دینِ حق ) اور احمدیت کی تعلیم لوگوں تک پہنچائیں اور ان غلط فہمیوں کو دور کریں جو ہمارے متعلق ان کے دلوں میں پائی جاتی ہیں مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ابھی تک وقف جدید کا بجٹ ستر اسی ہزار کے گرد چکر لگا رہا ہے۔اور اس میں سے بھی کچھ وعدے ایسے ہوتے ہیں جن کی وصولی میں دفتر کو مشکلات پیش آجاتی ہیں۔میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ انہیں اس غفلت کا ازالہ کرنا چاہئے۔نہ صرف اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہئے بلکہ انہیں کوشش کرنی چاہئے کہ جماعتوں کی طرف سے نئے سال کے وعدے گزشتہ سال سے اضافہ کے ساتھ پیش ہوں۔کیونکہ جب تک وقف جدید بہت مضبوط نہیں ہوگی ہم معلمین کی تعداد بھی نہیں بڑھا سکتے۔اس وقت صرف ساٹھ معلم کام کر رہے ہیں۔لیکن صحیح طور پر کام چلانے کے لئے ہمیں کم سے کم ایک ہزار معلمین کی ضرورت ہے۔اور ایسا تب ہی