تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 458 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 458

تاریخ احمدیت 458 پر مقرر فرمایا۔انگریزی میں قابلیت اب میں کچھ باتیں حضرت خان صاحب کی انگریزی قابلیت کے متعلق عرض کرتا ہوں۔دوران ملازمت آپ کو اپنی انگریزی قابلیت بڑھانے کا بہت شوق تھا اور اس کے لئے ہمیشہ انگریزی کتب زیر مطالعہ رکھتے۔پانچ سال کی سروس کے بعد ان کو دفتر کے لائبـــــریــــری سیکشن کا انچارج بنا دیا گیا۔مزید دو سال بعد سات سال کی سروس کے اختتام پر دفتر کے اسٹیبلشمنٹ (Establishment) کے انچارج مقرر کرائے گئے۔یہ سیکشن دفتر کا اہم ترین اور مرکزی سیکشن تھا اور اسی میں خان صاحب کی بقیہ سروس کی ساری ترقیات کی بنیاد پڑی۔دوران سروس آپ نے بے شمار احباب کو میرٹ پر اپنے محکمہ میں بھرتی کیا جس پر مخالف ہندو سکھ آپ کی شکایت افسران بالا سے کرتے۔انکوائری میں آپ جواب دیتے کہ میں نے تمام تقرریاں آپ ہی کے وضع کردہ قواعد وضوابط کے مطابق کی ہیں اور اس معاملہ میں آپ بہت دلیر تھے اور دشمن آپ کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکتے۔چنانچہ چوہدری احمد جان صاحب سابق امیر جماعت احمد یہ راولپنڈی ، ونگ کمانڈر (ر) داؤد احمد صاحب کے والد محمد اسحاق عابد صاحب، خواجہ مسعود صاحب، چودھری عبدالرحمان صاحب آف راولپنڈی، محترم قاضی محمد رشید صاحب سابق وکیل المال ثانی تحریک جدید ربوہ اور برادرم احسان الحق خاں صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت احمدیہ کوئٹہ کے والد محترم فیض الحق خان صاحب بھی شامل ہیں۔یہ تمام احباب پاکستان کے بعد سی۔جی۔او (سویلین گزیٹڈ آفیسر کے عہدہ پر پہنچ کر ریٹائر ہوئے اور ہمیشہ حضرت خان صاحب کے لئے دعا گور ہے۔خان صاحب کی خواہش تھی کہ اپنے پاس انگریز کرنل تک کسی طرح رسائی ہو جائے تا کہ وہ خود ان کے کام اور قابلیت سے واقف ہو جائے۔ایسا موقعہ ان کو تب ملا جب انگریز چیف کلرک رخصت پر انگلستان چلا گیا اور اس کی جگہ عارضی طور پر ایک انگریز لیفٹینٹ کا تقرر ہوا۔جو گو قابل جلد ۲۰