تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 448 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 448

تاریخ احمدیت 448 ۳۹ جلد ۲۰ غریب مسلم طلبہ کے لئے جمع ہونی شروع ہو گئی۔۱۹۰۹ء میں آپ نے کئی برسوں کی مکمل تحقیقات کے بعد فیروز پور کے ایک پبلک جلسہ میں قبول احمدیت کا اعلان کیا۔جس سے شہر میں تہلکہ مچ گیا۔داخل احمدیت ہونے سے قبل اہل حدیث عالم مولوی محمد ابراہیم صاحب سیالکوٹی سے دیرینہ تعارف تھا۔آپ کے احمدی ہونے کے بعد انہوں نے مئی ۱۹۱۰ء کے آخری ہفتہ میں جلسہ اہل السنت والجماعت میں تردید احمدیت میں تقریر کی جس کے جواب میں آپ نے ”فرزند علی بجواب ابراہیم کے نام سے ایک مدلل و مسکت اور جام مانع رسالہ شائع فرمایا۔آپ ان دنوں فیروز پور شہر کے ہیڈ کلرک قلعہ میگزین تھے۔یہ رسالہ جو اس سال رفاہ عام سٹیم پریس لاہور سے طبع ہوا بڑی تقطیع کے ا۵ صفحات پر مشتمل تھا۔بیعت کے بعد آپ حضرت خلیفتہ اسیح الاول کے ارشاد پر قرآن مجید سیکھنے کے لئے تین ماہ کی رخصت لے کر قادیان تشریف لے گئے۔حضرت خلیفہ اول نے قریباً تین چوتھائی حصہ پہلے پارہ کا پڑھایا جس کے بعد آپ کو گھوڑے سے گرنے کا حادثہ پیش آ گیا لہذا آپ نے قرآن شریف کے پہلے چودہ پارے خلافت اولی میں حضرت سیدنا محمود اصلح موعودؓ سے پڑھے اور باقی قرآن مجید حضرت حافظ روشن علی صاحب سے پڑھا۔آپ سید نا محمود کی خدمت میں روزانہ حاضر ہوتے اور قرآن شریف کے سبق کے علاوہ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیالات بھی ہوتا تھا جس میں تکلف اور تصنع کا کوئی دخل نہ ہوتا تھا۔اس درس و تدریس کی وجہ سے آپ کے دل میں یہ بات میخ کی طرح گڑ گئی کہ حضور ہی آئندہ خلیفہ ہوں گے۔۱۹۱۳ء میں آپ کو اپنے والد مولوی عمر الدین صاحب ( ولد غلام محی الدین صاحب حکیم ) کی معیت میں حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی۔۱۹۲۰ء میں بمقام فیروز پور آپ کا غیر مبائع مبلغ میر مدثر شاہ صاحب سے مناظرہ ہوا۔غیر مبائعین کی طرف سے خان بہادر میاں غلام رسول صاحب تمیم پریذیڈنٹ تھے۔آپ نے حقیقۃ الوحی ( طبع اول) صفحہ ۳۹۱ کا یہ حوالہ پیش کیا کہ : - " غرض اس حصہ کثیر وحی الہی اور امور غیبیہ میں اس امت میں سے میں ہی ایک فرد مخصوص ہوں اور جس قدر مجھ سے پہلے اولیاء اور ابدال اور اقطاب اس امت میں سے گزر چکے ہیں ان کو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیا گیا۔پس اس وجہ سے نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیا گیا۔۔۔۔الخ غیر مبائع مناظر بالکل لاجواب ہو گئے حتی کہ ان کے پریذیڈنٹ صاحب نے اپنے مقرر سے کہا کہ اگر آپ کے پاس اس حوالہ کا کوئی جواب ہے تو میدان مباحثہ میں پیش کر کے دکھلائیں