تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 409 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 409

تاریخ احمدیت 409 جلد ۲۰ اور جانے والے مسیح پاک کی مقدس بستی اور دیارِ حبیب کو حسرت بھری نگاہوں سے تک رہے تھے کہ چند ہی ساعات میں اپنے محبوب مرکز سے کوچ کرنے والے ہیں۔الوداع کہنے والوں کے جذبات و احساسات کا بالکل وہی عالم تھا جس کی ترجمانی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک عرصہ پیشتر ایک ایسے ہی موقعہ پر حسب ذیل مبارک کلمات میں فرمائی تھی مہماں جو کر کے الفت آئے بصد محبت دل کو ہوئی ہے فرحت اور جاں کو میری راحت پر دل کو پہنچے تم جب یاد آئے وقت رخصت یہ روز کر مبارک سبحان من برانی اس موقعہ پر محترمی مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل امیر جماعت احمد یہ قادیان نے اجتماعی دعا کرائی اور دیر تک جلسہ گاہ کا وسیع احاطہ ہچکیوں، سکیوں اور آہ و بکا کی آوازوں سے گونجتا رہا۔بالآخر مہمانانِ کرام کی بسیں روانہ ہوئیں۔درویشان قادیان اور دیگر احباب کاہلواں کی طرف بٹالہ کو جانے والی سڑک پر دور تک بسوں کے ساتھ ساتھ چلتے چلے گئے اور ہاتھوں کے اشاروں اور رومالوں کے ہلانے سے اپنے بھائیوں کو الوداع کرنے کے بعد جب بسیں نظروں سے اوجھل ہوگئیں تو واپس لوٹ آئے اور باقی مہمان بھی ایک دو روز بعد اپنے وطنوں کو روانہ ہو گئے۔“ اس سال قافلہ قادیان میں جن قافلہ قادیان ۱۹۵۹ء میں شامل حضرات حضرات کو شمولیت کی سعادت نصیب ہوئی ان کے نام یہ ہیں۔یہ فہرست حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی طرف سے الفضل“ مورخه ۲۵ /نومبر ۱۹۵۹ءصفحہ ۵ تا ۷ پر شائع ہوئی۔۱- چوہدری اسد اللہ خان صاحب بیرسٹر۔۱۱ کینال پارک ( گلبرک ) لا ہور (امیر قافلہ ) ۲ - ماسٹر اللہ داد خان صاحب ولد مولا بخش صاحب زعیم انصار اللہ ننکانہ صاحب ضلع شیخو پوره ۳ - امۃ الرشید صاحبہ اہلیہ سید لال شاہ صاحب۔وار برٹن ضلع شیخو پوره ۴ - سید اعجاز احمد صاحب انسپکٹر بیت المال۔حافظ آباد ضلع گوجرانوالہ ۵ - امین الرشید ہاشمی ولد قریشی رشید احمد صاحب ارشد کراچی ۶ - امة المنان صاحبہ بنت خواجہ محمد شریف صاحب سبزی فروش ربوہ ۷- امتہ السمیع صاحبہ