تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 408 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 408

تاریخ احمدیت 408 خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں کیا یورپ اور کیا ایشیاء ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں تو حید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔“ (رسالہ الوصیت روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶، ۳۰۷) مورخه ۱۸/دسمبر بروز جمعۃ المبارک بعد نماز فجر زیر صدارت چوہدری اسداللہ خان صاحب امیر جماعت احمدیہ لاہور مجلس انصاراللہ بھارت کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔جس میں درس القرآن ، درس الحدیث، درس کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علاوہ ذکر حبیب کے موضوع پر حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی، محترم مولوی عبدالرحمن صاحب فاضل، حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحب، ڈاکٹر عبدالغنی صاحب کڑک اور جناب شیخ عبدالعزیز صاحب پانچ صحابہ نے ایک ایک روایت سنائی جو حاضرین کے لئے ازدیاد ایمان کا موجب ہوئیں اور بعدۂ اجتماعی دعا ہوئی۔جلسہ سالانہ کا سہ روزہ پروگرام ۱۷؍ دسمبر کو پانچ بجے ختم ہو گیا۔بعض دوست زیادہ فرصت نہ پانے کے باعث اسی روز رات کی گاڑی اور بعض اگلے روز اپنے وطنوں کو واپس روانہ ہو گئے۔مورخہ ۱۹؍ دسمبر کو پاکستانی قافلہ کی واپسی تھی۔پانچوں بسیں جلسہ گاہ کے وسیع احاطہ کے ایک طرف کھڑی تھیں اب روانگی کے لئے کھلے میدان میں ترتیب وار کھڑی کی گئی تھیں۔ہر پاکستانی زائر اپنا ضروری سامان بستر وغیرہ لے کر ساڑھے سات بجے صبح ہی پہنچ گیا۔جملہ درویشان قادیان اور حاضر الوقت دیگر مہمان بھی اپنے پاکستانی احمدی بھائیوں کو الوداع کہنے کے لئے اس جگہ پہنچ گئے اس وقت بھی ایک عجیب منظر تھا۔مقامات مقدسہ میں پانچ روز قیام کے بعد یہ ابراہیمی طیور اپنے گھونسلے کو پھر نہ معلوم وقت کے لئے چھوڑ جانے والے تھے اور الوداع کہنے والے دوستوں سے رخصت ہور ہے تھے۔اس وقت جذبات کا ایسا ہجوم تھا کہ سب کی آنکھیں پرنم تھیں جلد ۲۰