تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 401
تاریخ احمدیت 401 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔میری طرف سے لڑکوں کو جنہوں نے تقریروں میں انعام لئے ہیں اور جن کے نام آج الفضل میں چھپے ہیں مبارکباد دیں۔اللہ تعالیٰ انہیں ( دین حق) کی خدمت کی توفیق دے اور دین حق ) کو ان کے ہاتھ پر فتح دے۔ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ وہ صرف اپنے ماں باپ کے بیٹے نہیں بلکہ محمد رسول اللہ اور مسیح موعود علیہ السلام کے بیٹے ہیں اور ان کے دین اور جھنڈے کو اونچا رکھنا ان کا فرض ہے۔اگر وہ ایسا کریں گے تو اللہ تعالیٰ ان کے علم ، دین اور تقویٰ میں برکت دے گا۔( دستخط ) مرزا محمود احمد خلیفه امسیح ربوه ۱۹/۱۲/۵۹ جلد ۲۰