تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 402
تاریخ احمدیت فصل پنجم 402 جلد ۲۰ سالانہ جلسہ قادیان ۱۹۵۹ء اس سال جلسہ سالانہ قادیان ،۱۵، ۱۶، ۱۷ار دسمبر ۱۹۵۹ء کو انعقاد پذیر ہوا۔جس میں ہندوستان کے طول و عرض سے قریباً ڈھائی سو احمدیوں نے شرکت کی اور ۲۰۵ کے قریب پاکستانی احمدی شریک جلسہ ہوئے۔جن میں سے اکثر با قاعدہ قافلہ کی صورت میں چوہدری اسد اللہ خاں صاحب کی زیر قیادت تشریف لے گئے۔اس جلسہ میں سلسلہ کے جید علماء نے نہایت پر مغز تقاریر کیں۔جلسہ کی روح رواں وہ ایمان افروز پیغامات تھے جو خلیفہ موعود سید نا محمود الصلح الموعود اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے ارسال فرمائے تھے۔حضرت مصلح موعود کا پیغام خدا تعالیٰ پر تو کل سب سے اہم چیز ہے جو کچھ خدا کرسکتا ہے بندہ نہیں کر سکتا۔خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہو کہ وہ ایسا راستہ کھولے جس سے آپ کی اور جماعت کی تکلیفیں دور ہوں۔اس میں سب طاقتیں ہیں۔جہاں بندہ کی عقل نہیں پہنچتی اس کا علم پہنچتا ہے۔خواہ ایک ٹکڑا ہو صدقہ بہت دیا کرو کیونکہ رسول اللہ نے فرمایا ہے جہاں دعا ئیں نہیں پہنچتیں صدقہ بلاؤں کو رد کر دیتا ہے۔صدقہ کا لفظ بھی بتاتا ہے کہ تعلق باللہ سچا ہے۔پس تعلق باللہ کو سچا ثابت کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ جو کام آپ نہیں کر سکتے وہ خدا کردے۔رب اغفرلي وارحمنى وانت خير الراحمين رب كل شيء خادمك رب فاحفظني وانصرني وارحمني کثرت سے پڑھا کریں۔