تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 390 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 390

تاریخ احمدیت 390 جلد ۲۰ لئے تشریف لائے۔حضور کی یہ تقریر جس میں حضور نے دو بار خدام سے ان کا نیا عہد بھی دو ہروایا ایک گھنٹہ دس منٹ تک جاری رہی۔تقریر کے دوران حاضرین مجلس پر رقت اور سوز وگداز کی ایک خاص کیفیت طاری رہی۔جس نے اختتامی دعا کے موقعہ پر بے اختیار آہ و بکا اور چیخ و پکار کی صورت اختیار کر لی۔کوئی آنکھ نہ تھی جو آنسو نہ بہا رہی ہو۔اور کوئی دل نہ تھا جو درد والحاح کے ساتھ ( دین حق کی سربلندی اور حضور اطال الله بقاء ہ کی صحت کاملہ و عاجلہ کے لئے دعاؤں میں مصروف نہ ہو۔66 حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا پیغام مجالس حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس سال مجالس اطفال الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ اور ان کے نگرانوں کے نام ان کے نگرانوں کے نام حسب ذیل پیغام مرحمت فرمایا جو ۲۵ /اکتوبر ۱۹۵۹ء کے سالانہ اجتماع اطفال الاحمد یہ ربوہ میں پڑھ کر سنایا گیا۔اطفال کی تربیت کا کام بڑا نازک اور بڑا اہم ہے کیونکہ اطفال کا وجود قومی زندگی میں بیج کا حکم رکھتا ہے اور اچھا زمیندار سب سے پہلے پیج کی فکر کیا کرتا ہے۔کیونکہ بیج کے اچھا ہونے پر فصل کی کامیابی کا بڑی حد تک دار و مدار ہے۔پس اطفال کے نگرانوں کے لئے بلکہ خود اطفال کے لئے میرا پیغام یہی ہے کہ اگر جماعت کی آئندہ ترقی کو مضبوط بنیادوں پر قائم کرنا چاہتے ہو تو بچپن ہی سے بلکہ ولادت سے ہی بچوں کی اچھی تربیت کا انتظام ہونا چاہئے۔( دینِ حق ) نے نوزائیدہ بچے کے کانوں میں اذان کے الفاظ ڈالنے کا حکم دے کر اسی حقیقت کی طرف توجہ دلائی ہے کہ ایک بچے کی ولادت کے ساتھ ہی اس کی تربیت کا کام شروع ہو جانا چاہئے۔بلکہ قرآن مجید نے خصوصیت کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کو ایک ہری کونپل کے ساتھ تشبیہہ دی ہے۔جو اچھے بیج میں سے نکل کر کسان کے دل کو لبھاتی اور دشمنوں کے دلوں میں غصہ اور مرعوبیت کے جذبات پیدا کرتی ہے۔پس اے ہمارے عزیز بچو! اور اے وے لوگو جن کے ہاتھوں میں