تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 391
تاریخ احمدیت 391 جلد ۲۰ ان کی تربیت کی باگ ڈور دی گئی ہے اپنی ذمہ داری کو سمجھو اور اس عمر کی قدر و قیمت کو پہچانو۔کیونکہ آگے چل کر آج کے بچوں کے سر پر ہی جماعتی کاموں کا بوجھ پڑنے والا ہے۔لہذا اپنے آپ کو ابھی سے ( دینِ حق ) اور احمدیت کے مضبوط سپاہیوں والی تربیت دو جن کے کندھے اتنے فراخ اور مضبوط ہوں کہ ہر بوجھ کو اٹھانے کی طاقت رکھیں اور یا د رکھو کہ بچپن کی تربیت میں پانچ باتیں خاص طور پر بڑی اہم اور بڑی دور رس ہیں یعنی :- ۱- صداقت اور سچ بولنے کی عادت۔۲- دیانتداری اور ہر قسم کے دھوکا اور فریب سے اجتناب۔- محنت اور جانفشانی اور عرق ریزی۔جماعت کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کا جذبہ۔۵- نمازوں کی پابندی اور دعاؤں کی عادت۔اگر ہماری جماعت کے بچے اپنے اندر یہ پانچ بنیادی صفات پیدا کر لیں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ان کا مستقبل بلکہ جماعت کا مستقبل محفوظ ہے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو۔اور دین و دنیا میں حافظ و ناصر رہے۔آمین۔فقط والسلام خاکسار مرزا بشیر احمد۔ربوہ ۱۸/۹/۵۹ - ۳ حضرت مصلح موعود کا بصیرت افروز اس سال مجلس انصار اللہ مرکز یہ سالانہ۔اجتماع ربوہ میں ۳۱/اکتوبر و یکم نومبر خطاب مجلس انصار اللہ کے اجتماع سے ۱۹۵۹ء کو منعقد ہوا۔حضرت سیدنا مصلح موعود نے پہلے روز اجلاس دوم سے ایک بصیرت افروز خطاب فرمایا۔حضور نے انصار کو مخاطب کر کے اسی طرح ایک بصیرت افروز پیغام پڑھا جس طرح اجتماع خدام الاحمدیہ مرکزیہ کو نوازا تھا۔پیغام کے دوران ہی حضور نے انصار اللہ سے یہ تاریخی عہد لیا کہ وہ دنیا بھر میں اشاعت دین کا فریضہ نسلاً بعد نسل کمال مستعدی سے ادا کرتے چلے جائیں گے۔۷۵