تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 339
تاریخ احمدیت 339 جلد ۲۰ دلوں میں اتحاد پیدا کرو اور ساری دنیا کے احمدیوں اور مسلمانوں کو ایک نقطہ پر جمع رکھو۔( دینِ حق ) کے اتحاد سے ہی خدا تعالیٰ کی شان ظاہر ہوگی اور دین کے اتحاد سے ہی خدا کی حکومت دنیا میں قائم ہوگی خدا کرے حضرت مسیح موعوڈ کی نسل ہمیشہ کے لئے خدا کی حکومت کو دنیا میں قائم رکھے اور طاغوتی حکومتوں کو ہمیشہ کے لئے کچل ڈالے۔آمین مسیح موعود اللہ تعالیٰ کا آخری نشان ہے اگر شیطان اس کے ہاتھ سے مارا گیا تو پھر شیطان کبھی سر نہیں اٹھائے گا کیونکہ شیطان کا سر کچلے جانے پر اور کوئی چیز نہیں جو دنیا میں شیطان کو قائم رکھے۔اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ میں یہ برکت حضرت مسیح موعود کو بخشی ہے کہ ان کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کی بادشاہت اس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی قائم ہو۔میں وصیت کرتا ہوں کہ احمدی جماعت ہمیشہ شیطان کا سر کچلنے کے لئے مستعد رہے اور دنیا کے چاروں کونوں تک دین کو پھیلائے۔اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہو ان کے کام میں برکت دے اور ان کی نیتوں کو صاف رکھے اور وہ کسی پر ظلم کرنے والے نہ بنیں بلکہ ہمیشہ عدل اور رحم اور انصاف کو قائم رکھیں اور ان کا یہ طریق عیسائیوں کی طرح زبانی نہ ہو بلکہ حقیقی ہو۔وہ عیسائیوں کی طرح آپس میں اس طرح نہ لڑیں جیسے دو جانور لڑتے ہیں بلکہ دنیا میں اسلامی اتحاد کو اور آسمان پر خدا کی تو حید کو قائم رکھیں۔آدم اول کے بعد دنیا نے بڑے گناہ کئے خدا کرے آدم ثانی یعنی مسیح موعود کے ذریعہ سے ایسی دنیا قائم ہو جو قیامت تک خدا تعالیٰ کے نام کو روشن رکھے۔“ 66 مرزا محمود احمد ۱۹/۵/۵۹ آچار یہ ونو با بھاوے کی خدمت میں اس سال ہندوستان کی مشہور بھومیدان تحریک کے بانی آچار یہ ونوبا بھاوے نے احمد یہ وفد کی طرف سے اسلامی لٹریچر ملک کو اپنی تحریک سے روشناس کرانے کے لئے پنجاب اور کشمیر کے طویل سفر کئے۔یکم اپریل ۱۹۵۹ء کو آپ پنجاب میں داخل ہوئے اور مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے کشمیر روانہ ہونے کے لئے مئی کے آخر میں پٹھانکوٹ پہنچے جہاں جماعت احمد یہ قادیان کے ایک وفد نے ناظر دعوت و تبلیغ صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی ا