تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 338 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 338

تاریخ احمدیت 338 جب تک وہ دین کو اپنا صح نظر قرار دیں گے خدا تعالیٰ ان کو بھی اور دین کو بھی دنیا میں بلند کرتا چلا جائے گا انشاء اللہ۔خدا کرے احمدیوں کے ذریعہ سے کبھی دنیا میں ظلم کی بنیاد قائم نہ ہو۔بلکہ عدل، انصاف اور رحم کی بنیاد قائم ہوتی چلی جائے۔اور ہمیشہ خدا تعالیٰ کے فرشتے ان کے دائیں بھی کھڑے ہوں اور بائیں بھی کھڑے ہوں اور کوئی شخص ان کی طرف نیزہ نہ پھینکے جسے خدا تعالیٰ کے فرشتے آگے بڑھ کر اپنی چھاتی پر نہ لے لیں۔آمین ثم آمین آدم اول کی اولاد کے ذریعہ سے بالآخر دنیا میں بڑا ظلم قائم ہوا اب خدا کرے آدم ثانی یعنی مسیح موعود کی اولاد کے ذریعہ سے یہ ظلم ہمیشہ کے لئے مٹا دیا جائے۔اور سانپ یعنی ابلیس کا سر کچل دیا جائے۔اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت اسی طرح دنیا میں بھی قائم ہو جائے جس طرح آسمان پر ہے اور کوئی انسان دوسرے انسان کو نہ کھائے۔اور کوئی طاقت ور انسان کمزور انسان پر ظلم اور تعدی نہ کرے۔آمین ثم آمین مرزا محمود احمد ، ۱۷ارمئی ۱۹۵۹ء ۲۴ ۱۹ مئی ۱۹۵۹ء کو حضور نے دوسرا پیغام بایں الفاظ میں دیا :- دوسرا ضروری پیغام "خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق انسان کو ہمیشہ کے لئے قائم رکھتا ہے۔مسیح موسوٹی کو گزرے ہوئے ۱۹۰۰ سال ہو چکے مگر اللہ تعالیٰ نے ان کو وہ طاقت بخشی کہ آج تک کوئی ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔دہر یہ یورپ بھی مجبور ہے کہ ان کا نام عزت سے لے ورنہ وہ ڈرتا ہے کہ اس کی طاقت ٹوٹ جائے گی اور باوجود دہریت کے غلبہ کے وہ مجبور ہے کہ مسیح کا نام ادب سے لے۔پس میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ خدا تعالیٰ سے سچا تعلق پیدا کریں اور مسیح محمدی سے مضبوط رشتہ قائم کریں اور نیکی کو اپنا شعار بنا ئیں تب قیامت تک اللہ تعالیٰ ان کو غلبہ بخشے گا اور قیامت تک کوئی طاقت ان کو ہلا نہیں سکے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ہے جے جے توں میرا ہو رہیں سب جگ تیرا ہو پس ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم رکھو خدا تعالیٰ تمہیں دین اور دنیا میں غلبہ بخشے گا اور کوئی طاغوتی طاقت تمہیں شکست نہیں دے سکے گی۔اور جلد ۲۰