تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 18
تاریخ <mark>احمد</mark>یت 18 توجہ نہیں کر رہے وقف جدید کی تحریک جاری کی ہے جس کے لئے خود میں نے بھی دس ایکڑ زمین کا وعدہ کیا ہے۔اور ارادہ کیا ہے کہ یہاں بھی ایک مرکز قائم کر دیا جائے۔لا بینی میں جو مرکز کھولا گیا ہے اس کے ذریعہ اب تک چار آدمی خدا تعالیٰ کے فضل سے <mark>احمد</mark>یت قبول کر چکے ہیں اور ڈیڑھ سو آدمی <mark>احمد</mark>یت میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔یہ لوگ ادنی اقوام میں سے ہیں جن کو امریکن لوگ عیسائی بنا رہے ہیں۔اگر پندرہ سولہ دن کے عرصہ میں ایک مرکز نے ۱۵۴ آدمی تیار کر دیئے ہیں تو اس کے معنے یہ ہیں کہ مہینہ میں تین سو آدمی شامل ہو جائے گا مگر یہ تعدا دا بھی کم ہے۔ہماری سکیم یہ ہے کہ ہر مرکز سال میں پانچ ہزار آدمیوں کو ( دینِ حق ) پر پختہ کرے اور ان کی اصلاح اور تعلیم کے کام کو مکمل کرے۔اس وقت تک ۳۷۰ کے قریب وقف کی درخواستیں آچکی ہیں۔اگر ۳۷۰ جگہ مراکز قائم کر دیئے جائیں اور ہر مرکز کے ذریعہ پانچ ہزار آدمی سالانہ اسلامی تعلیم پر پختگی حاصل کر کے سلسلہ میں شامل ہو تو ایک سال میں ۱۸ لاکھ ۵۰ ہزار آدمی ( دینِ حق ) کی حقیقی تعلیم سے روشناس ہو سکتا ہے اور ان کے اندر ایک نئی زندگی اور بیداری پیدا ہو سکتی ہے۔اتنے عرصہ میں اُمید ہے کہ یہ تحریک اور بھی ترقی کر جائے گی اور کئی نئے مقامات پر بھی مرکز کھل جائیں گے۔یہ تحریک میں نے جلسہ سالانہ میں کی تھی مگر اس وقت لوگ اسے پوری طرح سمجھے نہیں۔اب آہستہ آہستہ لوگ اس کی اہمیت سے واقف ہو رہے ہیں۔اگر سال ڈیڑھ سال میں ۳۷۰ کی بجائے آٹھ سو یا ہزار واقفین ہو جائیں اور ہر واقف کے ذریعہ پانچ ہزار آدمی سالانہ اسلامی تعلیم سے آگاہ ہو کر اس پر مضبوطی سے قائم ہونے لگے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ ان کے ذریعہ پچاس لاکھ آدمی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر سال اسلامی تعلیم پر پختہ ہوتا چلا جائے گا اور ( دینِ حق ) اور قرآن کی محبت ان کے دلوں میں قائم ہو جائے گی اور دو تین سال میں تو اُمید ہے کہ یہ تعداد انشاء اللہ کروڑوں تک پہنچ جائے گی۔11 جلد ۲۰