تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 323
تاریخ احمدیت 323 جلد ۲۰ تعلیم الاسلام ہائی سکول اور جامعہ احمدیہ کا ایک مشتر کہ جلسہ یوم مصلح موعود کی با برکت تقریب پر منعقد ہو رہا ہے۔جس میں تینوں اداروں کے طلبہ پیشگوئی مصلح موعود کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر کریں گے۔یہ جلسہ اپنی نوعیت کا پہلا جلسہ ہے لہذا حضور کی خدمت میں التماس ہے کہ از راہ نوازش ایک مختصر سا پیغام عطا فرما دیں جو جلسہ میں پڑھ کر سنایا جائے۔نیز حضور دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح معنوں میں ( دینِ حق ) اور احمدیت کا سچا خادم بنائے اور خلافت جیسی عظیم نعمت کے فیوض و برکات سے ہمیں نوازتا رہے۔اللہ تعالیٰ حضور کو کامل صحت اور کام کرنے والی لمبی عمر عطا فرمائے۔والسلام خاکسار خادم شفیق قیصر سیکرٹری مجلس علمی جامعہ احمد یہ ربوہ ) حضرت قمر الانبیاء نے قلت وقت اور مصروفیات کے باوجود ایک بصیرت افروز پیغام سپر د قلم فرمایا اور اپنے قلم مبارک سے ہدایت فرمائی :- د کوئی شخص اسے بار بار پڑھ کر رواں کرلے اور پھر جلسہ میں بلند ۱۶ آواز سے ٹھہر ٹھہر کر سنا دے۔مرزا بشیر احمد ۲۰/۲/۵۹۔ارشاد کی تعمیل میں آپ کا پیغام جناب محمد شفیق صاحب قیصر نے پڑھ کر سنایا جس کا مکمل متن یہ ہے۔آج ربوہ میں بلکہ جہاں جہاں بھی جماعت احمد یہ قائم ہے یوم مصلح موعود منایا جا رہا ہے اور مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ میں بھی اس موقع پر ربوہ کے جلسہ کے لئے کوئی مختصر سا پیغام دوں۔سو میرا پیغام یہی ہے کہ ہمارے دوست مصلح موعود والی پیشگوئی کی اصل حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کریں۔یہ حقیقت جیسا کہ اکثر لوگوں کو غلطی لگتی ہے یہ نہیں ہے کہ یہ پیشگوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں میں سے ایک اہم پیشگوئی ہے اور بس۔بلکہ مصلح موعود والی پیشگوئی کی اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ پیشگوئی اس عظیم الشان پیشگوئی کی فرع ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود