تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 15 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 15

تاریخ احمدیت 15 روزی سے محروم کرنے کے لئے تیار نہیں تم اس میں سے دس ایکڑ زمین ہمیں مقاطعہ پر دے دینا اس میں ہم اپنا مبلغ رکھیں گے غرض اب تک پانچ زمینیں بھی آچکی ہیں ملتان والے بھی کہہ گئے تھے کہ دو تین جگہیں ہمارے ضلع میں بھی مل جائیں گی کیونکہ بہت سے مربعوں والے ہمارے علاقہ میں ہیں اور بڑے بڑے زمیندار ہیں۔اگر وہ ایک ایک ایکڑ بھی دیں تو کافی جگہیں ہو جائیں گی لیکن بڑی چیز جو ان علاقوں میں کام دے سکتی ہے وہ دیسی طب ہے۔چوہدری صاحب نے بتایا کہ ان کے رشتہ کے بھائی (یعنی ماموں کے بیٹے ) جو انکی زمینوں پر لا بینی میں کام کرتے ہیں انہوں نے سنایا کہ با وجود یکہ لا بینی ایک جنگل سا ہے پھر بھی امریکن عیسائی وہاں آ کر رہے ہیں اور عیسائیت کی تبلیغ کر رہے ہیں اور وہ ایسے لوگوں میں رہتے ہیں کہ گو وہ ہمارے مزارع ہیں لیکن اگر وہ ہمیں بھی بلائیں تو ہم بھی ان کے گھروں میں نہ جائیں لیکن وہ رات دن وہیں رہتے ہیں اور تبلیغ کرتے ہیں۔یہی قربانی کی روح ہمیں بھی اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے۔اگر اسی قسم کی قربانی کی روح ہم میں بھی پیدا ہو جائے تو ۱۳۵ واقفین کیا ہماری جماعت میں سے ایک لاکھ ۳۵ ہزار واقفین بھی آسانی سے نکل آئیں گے لیکن ضرورت یہ ہے کہ ہم امریکنوں اور انگریزوں جیسی قربانی کرنے لگ جائیں۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ سنایا ہے کہ ایک دفعہ ایک انگریز عورت چین میں پادری کے طور پر کام کر رہی تھی چینیوں میں پادریوں کے خلاف بڑا جوش پیدا ہوا اور وہ جوش اب تک بھی ہے۔ایک دن چینیوں نے اس عورت پر حملہ کیا اور اسے قتل کرنے اور ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد کھا گئے۔جب اس واقعہ کی اطلاع انگلستان میں پہنچی اور پادریوں کے اخبار نے یہ شائع کیا کہ ہماری ایک مبلغہ جو چین میں کام کر رہی تھی۔اسے چینیوں نے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کھا لیا ہے ہمیں اس کے قائم مقام کی ضرورت ہے تو اسی دن شام تک دو ہزار عورتوں کی طرف سے تار آ گئے کہ ہم اس مبلغہ کی جگہ جانے کے لئے تیار ہیں تو جب عیسائیت جو ایک باطل مذہب ہے اس کی تائید کے لئے لوگوں کے اندر اس قدر جوش پیدا ہو سکتا ہے تو یہ محض ہماری غفلت اور کوتا ہی ہے کہ ہم لوگوں تک حقیقت جلد ۲۰