تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 273 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 273

تاریخ احمدیت 273 جلد ۲۰ بہت زیادہ وسیع ہو گیا اور دین حق کی مقبولیت میں اضافہ کا موجب بنا جس کا کسی قدر اندازه قارئین کی مندرجہ ذیل آراء سے ہوسکتا ہے :- ایک صاحب نے لکھا کہ رسالہ کے ذریعہ احمدیت کو سمجھنے میں بہت مدد ملی ہے اور بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوا ہے ایک اور صاحب نے لکھا کہ اس رسالہ سے اسلام کو جونفوذ حاصل ہو رہا ہے اسے دیکھ کو بہت خوشی ہوتی ہے۔مجھے آپ کے رسالہ سے دلی لگاؤ ہے۔یہ ہر دفعہ میرے لئے ذہنی جلا کا سامان فراہم کرتا ہے اسی طرح ایک اور صاحب کا خط موصول ہوا کہ میں رسالہ کے نئے پرچہ کا ہر دفعہ شوق سے انتظار کرتا ہوں۔آپ کا یہ رسالہ مہینہ میں دوبار بلکہ ہر ہفتہ شائع ہونا ا چاہئے تا اسلام مقدس کے خلاف یورپین پریس کے ذریعہ پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں اور تعصبات کا جواب دیا جا سکے۔ایک اور نوجوان نے لکھا اسلام سے مجھے دلچسپی ہے کیونکہ یہ ایک اہم عالمگیر مذہب ہے۔ان ممالک میں اسلام کو لوگ نہیں جانتے بلکہ بہت سی غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں جماعت احمدیہ اسلام کی بہت خدمت کر رہی ہے۔یہ جماعت اسلام کی عزت کو دوبارہ قائم کرتی ہے۔آپ کی کوششوں کا بہت بہت شکریہ۔سوئٹزرلینڈ کی نوجوان سرگرم عمل جماعت احمدیہ کو میرے جذبات پہنچا دیں۔یہ لوگ ہر احترام کے اہل ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہئے۔اکتوبر ۱۹۵۸ء کے آخر میں نئے پوپ کا انتخاب عمل میں آیا۔جس پر شیخ صاحب نے رومن کیتھولک دنیا کے جدید مذہبی لیڈر کے نام ایک تبلیغی مکتوب لکھا جیسا کہ تاریخ احمدیت جلد ۱۲ صفحہ ۱۱۳ میں بتایا جاچکا ہے۔اس سلسلہ میں آپ نے ایسا انتظام فرمایا کہ انتخاب کی اطلاع کے نصف گھنٹہ کے اندر اندر اسے بھجوا دیا گیا اور اس کی نقول پریس ایجنسیوں اور مختلف ممالک کے چیدہ چیدہ اخباروں کو بھی ارسال کر دی گئیں۔اس غرض کے لئے انہوں نے ایک مسلم پریس سروس جاری کی۔آپ نے پہلے مکتوب کے چار ہفتہ بعد ایک دوسرا خط عزت مآب پوپ صاحب کو لکھا جس میں سیدنا حضرت مصلح موعود کی اس دعوت کا ذکر کیا جو حضور نے انگریزی ترجمہ قرآن کے دیباچہ میں پوپ اور ان کے نمائندوں کو اپنی حقانیت ثابت کرنے کے لئے دے رکھی تھی۔اس خط کی نقول بھی سائیکلو سٹائل کے ذریعہ مسلم پریس سروس کی طرف سے پریس کو پہنچا دی گئیں۔مشن نے ۱۹۵۸ء میں ایک رسالہ احمدیت " پر شائع کیا جس میں سلسلہ احمدیہ کی مختصر تاریخ کے علاوہ نظام جماعت کی جھلک بھی دکھائی گئی تھی جن لوگوں کو تر جمہ قرآن اور دیگر لٹریچر تحفہ دیا گیا ان میں ایک اہم بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ کی لائبریری کے ڈائر یکٹر خاص طور پر قابلِ