تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 271 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 271

تاریخ احمدیت سوئٹزرلینڈ 271 جلد ۲۰ قریب سے دیکھنے کا بہت شوق تھا۔اس طرح مجھے آپ کے خیالات ، مقاصد ، اور احمدیت کی تعلیم پڑھنے کا موقعہ ملا اور آپ لوگوں کے اسلامی تاریخ پر مکمل عبور سے میں بہت متاثر ہوں اور سمجھتا ہوں کہ آپ اسلامی تعلیمات کو بیان کرنے میں بہت آگے ہیں۔میرے خیال میں آپ کی اسلامی سعی و جد و جہد ایک مکمل پیغام کی حیثیت رکھتی ہے س نے مجھے وسعت خیال اور اسلامی رواداری سے روشناس کرایا جو تاریخ اسلام کی بنیاد ہیں۔الغرض مجھے جماعت احمدیہ سے انہی ایام سے بہت اخلاص ہے۔مجھے انڈونیشیا میں ایک احمدی دوست سے بھی ملاقات کا موقعہ ملا۔شاید اب وہ وہاں کے امیر جماعت ہیں مگر سب سے بڑی بات یہ تھی کہ انہوں نے قرآن مجید کا ترجمہ ڈچ زبان میں کیا تھا نیز اور بھی بہت سی کتب ڈچ زبان میں ( دین حق ) پر لکھی تھیں۔حقیقتاً میرے لئے وہ ایک لمحہ فکر یہ تھا جبکہ آپ کے امام صاحب نے مجھے قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ پیش کیا میں اس تحفہ کو ہمیشہ لنڈن کی بہترین یادگار کے طور پر رکھوں گا۔شیخ ناصر احمد صاحب انچارج سوئٹزر لینڈ عرصہ سے مشن کو سرکاری طور پر رجسٹرڈ کئے جانے کی جدوجہد میں مصروف تھے جو اس سال فروری میں کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔جونہی اس کا اعلان سرکاری گزٹ میں ہوا ملک بھر کے اخبارات میں مضامین شائع ہونے شروع ہو گئے کہ اب اسلام نے اپنے آپ کو ملک میں منتظم کر لیا ہے۔اس مشن کو انفرادی کوشش نہ سمجھا جائے بلکہ یہ ایک سوچی سمجھی تدبیر کا جال ہے جو اس بات کی مظہر ہے کہ احمدی رکنے والے نہیں اب چرچ کا فرض ہے کہ مقابلہ کے لئے تیار ہو جائے اس طرح خالص خدائی تصرف سے ملک کے طول و عرض میں جماعت احمدیہ کے مشن کی مفت میں تشہیر اور منادی ہو گئی۔سوئٹزرلینڈ کے تقریباً ۲۲ اخبارات نے رجسٹریشن کے موقع پر جماعت احمدیہ کی مساعی کا تذکرہ کیا ایک مشہور اخبار "REFORMIERTES VOLKSBLATT" نے یکم مارچ ۱۹۵۸ء کی اشاعت میں لکھا کہ : - ”مرزا غلام احمد (علیہ السلام ) جنہوں نے (حضرت) محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اور سابقہ کتب سماوی کی پیشگوئیوں کے بموجب مسیح موعود اور مہدی ہونے کا دعوی کیا جماعت احمدیہ کے بانی تھے۔اس جماعت کا مقصد حقیقی اور خالص اسلام کو تمام دنیا میں پھیلانا ہے اس کا دعوی ہے کہ اسلام آخری اور کامل ترین آسمانی ہدایت ہے۔بناء بریں تمام دنیا کے لئے اس کو قبول کرنا ضروری