تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 263 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 263

تاریخ احمدیت 263 جلد ۲۰ حیدرآباد سے تشریف لائے تھے۔قائد مجلس خدام الاحمدیہ کراچی مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب نے ایڈریس پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ خدمتِ خلق کا کام عوام اور عوامی جماعتوں کو کرنا چاہئے۔اور اس کے لئے ہمیں حکومت کی طرف نہیں دیکھنا چاہئے۔آپ نے فرمایا کہ احمدیت کا واحد مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر مجلس کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں میں فری ڈسپنسریاں کھولنے کا پروگرام بنایا ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ کے فضل سے مارٹن روڈ میں ایک لائبریری اور ایک ڈسپنسری کی تعمیر اس وقت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔اب یہ دوسری ڈسپنسری گولیمار کے علاقہ میں یہاں عوام کی سہولت کے پیش نظر کھولی جا رہی ہے۔امیر صاحب نے مختصر خطاب میں فرمایا کہ ہمیں خدمت خلق کرتے وقت یہ نہیں دیکھنا چاہئے کہ یہ شخص کس فرقہ سے یا قوم سے تعلق رکھتا ہے بلکہ ہر شخص جو مصیبت میں ہو ہماری توجہ کا مستحق ہونا چاہئے۔آپ نے فرمایا کہ انسان کا واحد مقصد ایک دوسرے سے رحم اور محبت کا سلوک کرنا ہے۔آپ نے کارکنوں سے فرمایا کہ وہ نیک جذ بہ سے مخلوق خدا کی امداد کریں اور یہ ذہن میں رکھیں اور ابھی اور بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں اس قسم کی ڈسپنسریوں کی ضرورت ہے۔حاضرین میں ایک خاص تعداد غیر از جماعت احباب کی تھی جنہوں نے مجلس کی اس کوشش کو سراہا۔۱۱۸۲ ,, کتاب لائف آف محمد پر صدق جدید“ کا تبصرہ “ اخبار صدق جدید لکھنو کے ایڈیٹر مولانا عبدالماجدی صاحب دریا آبادی نے سید نا حضرت مصلح موعود کی مشہور تالیف ”لائف آف محمد“ پر حسب ذیل تبصرہ کیا :- لائف آف محمد (انگریزی) (از مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ جماعت احمد یہ ۲۲۱ صفحه مجلد مع گرد پوش۔پتہ احمدیہ مسلم فارن مشن آفس۔ربوہ، پاکستان) سیرت نبوی پر یہ ایک جامع کتاب خلیفہ قادیان مرزا بشیر الدین محمود کے قلم سے ہے۔سارے واقعات زندگی کے ساتھ ( جو خاصی تفصیل سے درج ہیں) سب سے زیادہ زور حضور کے اخلاقی اوصاف پر دیا ہے غیر مسلم اگر اس کا مطالعہ کریں گے تو ضرور انہیں ذات مبارک کے ساتھ گرویدگی پیدا