تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 262
تاریخ احمدیت 262 جلد ۲۰ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مورخہ ۱۰ رمئی ۱۹۵۸ء کو مرحوم کے صاحبزادے خان سعد اللہ خان اور بھائی خان عبد الغفار خان صاحب نیز صدر مملکت جناب سکندر مرزا صاحب وزیر اعظم ملک فیروز خان صاحب نون ، گورنر مغربی پاکستان جناب اختر حسین صاحب اور صوبائی وزیر اعلیٰ جناب مظفر علی قزلباش صاحب کے نام حسب ذیل تعزیتی پیغامات بذریعہ تار ارسال کئے۔ا۔خان سعد اللہ خان ڈپٹی سیکرٹری مواصلات حکومت مغربی پاکستان اور خان عبدالغفار خان کے نام تعزیتی پیغام :- ڈاکٹر خاں صاحب مرحوم کا دردناک حادثہ قتل شدید صدمہ کا باعث ہوا۔ان کی وفات ایک قومی نقصان ہے جماعت احمد یہ اس خوفناک المیہ پر گہرے رنج والم کا اظہار کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی روح اور اس بلند مقصد کو جس کی خاطر وہ تمام عمر جد و جہد کرتے رہے اپنی رحمت سے نوازے۔براہ کرم ہماری طرف سے پر خلوص ہمدردی اور دلی تعزیت قبول فرمائیں۔“ ( ناظر امور خارجه صدرانجمن احمدیہ ) ۲- صدر مملکت جناب سکندر مرزا، وزیر اعظم ملک فیروز خاں نون ، گورنر مغربی پاکستان جناب اختر حسین اور صوبائی وزیر اعلیٰ نواب مظفر علی قزلباش کے نام تعزیتی پیغام : - ڈاکٹر خان صاحب کے المناک قتل سے جماعت احمدیہ کو شدید صدمہ ہوا۔ان کی وفات ایک قومی نقصان ہے۔جس مقصد کے لئے وہ زندگی بھر کوشاں رہے اللہ تعالیٰ اسے کامیابی سے نوازے اور وہ تمام مخلص کارکن جو خدمت قوم کے جذبہ کے تحت مصروف عمل ہیں انہیں طاقت اور ہمت سے خدمات بجالانے کی توفیق عطا کرے۔آمین۔“ (ناظر امورِ خارجہ جماعت احمدیہ ) کراچی میں دوسری فری ڈسپنسری کی عمارت کا سنگِ بنیاد ۱۸۱ مجلس خدام الاحمدیہ کراچی کی دوسری فری ڈسپنسری کی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب ۱۷ / اگست ۱۹۵۸ء کو منعقد ہوئی۔چوہدری عبداللہ خان صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی نے تقریباً ۳۵۰ احباب کی موجودگی میں بیت احمد یہ گولیمار کے ملحقہ پلاٹ میں سنگ بنیاد رکھا۔آپ اس تقریب میں شرکت کے لئے