تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 259
تاریخ احمدیت 259 جلد ۲۰ نائب صدر کے انتخاب میں کامیابی عطا فرمائی۔فالحمد للہ علی ذلک۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحم سے مجھے متعلقہ فرائض کی کماتھہا سرانجام دہی کی توفیق عطا فرمائے اور اس اعزاز کو اپنی رضا اور خوشنودی کے حصول کا ذریعہ بنائے۔آمین۔صرف تین سال کی عدالت کی رکنیت کے بعد نائب صدر منتخب ہونا غیر معمولی ہے۔خصوصاً جبکہ تین اور امیدوار ایسے تھے جن میں ایک تو صدارت کے امیدوار تھے اور ان کے متعلق توقع کی جاتی تھی کہ اگر صدر منتخب نہ ہوئے تو نا ئب صدر منتخب کر لئے جائیں گے۔دوسرے امیدوار خود نا ئب صدر تھے اور صدر منتخب نہ ہونے کی صورت میں توقع رکھتے تھے کہ دوبارہ نا ئب صدر منتخب کر لئے جائیں گے اور تیسرے امیدوار بارہ سال سے عدالت کے رکن چلے آرہے ہیں۔بہرحال اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی حالات میں خاکسار کو کامیابی عطا فرمائی۔اب اس دعا کی ضرورت ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس عہدہ کے فرائض کو خیر و خوبی اور کامیابی کے ساتھ سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔حضرت چوہدری برکت علی خاں صاحب یکم اپریل ۱۹۵۸ء کو ایک الوداعی تقریب ی وکیل المال اول کے عہدہ جلیلہ سے ریٹائر ہوئے۔چوبیس اپریل ۱۹۵۸ء کو تحریک جدید کی طرف سے آپ کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں حافظ عبدالسلام صاحب وکیل اعلیٰ نے ایڈریس پیش کیا اور آپ کی ان شاندار خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جو حضرت چوہدری صاحب نے ۱۹۰۲ء سے ۱۹۵۸ء کے اوائل تک انجام دیں اور بالخصوص وکیل المال کی حیثیت سے تحریک جدید کے مالی نظام کو مستحکم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا اور بتایا کہ آپ کا دفتری طریق کار وقف زندگی کا ایک انمول نمونہ پیش کرتا ہے۔ایڈریس کے جواب میں حضرت چوہدری صاحب نے عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا اور اس امر پر زور دیا کہ تحریک جدید کے ضمن میں جو تعریفی کلمات کہے گئے ہیں ان کے حقیقی مستحق سیدنا حضرت مصلح موعود ہیں کیونکہ حضور ہی کی توجہ ، دعا اور ہدایات کی بدولت ان کے لئے سلسلہ حقہ کی خدمت بجالا نا ممکن ہوا۔آخر میں آپ نے عزم ، محنت شوق اور قربانی و ایثار سے متعلق حضور کی بعض زریں ہدایات پڑھ کر سنا ئیں جنہیں آپ نے ہمیشہ اپنے لئے مشعل راہ بنایا ور جن پر عمل پیرا ہوکر دوسرے کا رکن بھی اپنے فرائض احسن طریق سے انجام دے سکتے ہیں۔124