تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 257 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 257

تاریخ احمدیت 257 فرقہ وارانہ اتحاد اور سیر وسوانح پیشوایان مذاہب کے متعلق ۱۹۴۸ء کے بعد سے پڑھے گئے ہیں مفت تقسیم کے لئے شائع کریں۔والسلام آپ کا مخلص پروفیسر عبدالمجید جلد ۲۰ ایک عدالتی فیصلہ کچھ عرصہ ہوا اخبار پاک کشمیر راولپنڈی نے اپنی ایک اشاعت میں حضرت صاحبزادہ مرزا ناصرا حمد صاحب ایم اے آکسن پرنسپل تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے نام سے ایک سراسر جعلی خط شائع کیا اور پھر اس کی بناء پر مختلف الزامات عائد کئے۔ازاں بعد اس فرضی خط کے پیش نظر اخبار تسنیم ( لاہور ) اخبار نوائے پاکستان (لاہور) اور اخبار کو ہستان (لاہور- راولپنڈی) نے حاشیہ آرائی کی اور خوب زہر اگلا۔جس پر حضرت صاحبزادہ صاحب نے اخبار پاک کشمیر کے ایڈیٹر مسٹر محمد فیاض عباسی اور کو ہستان پریس راولپنڈی کے پروپرائٹر مسٹر عنایت اللہ کے خلاف ازالہ حیثیت عرفی کا دعویٰ دائر کیا۔ایڈمنسٹریٹو سول جج صاحب جھنگ کی عدالت سے مقدمہ کا فیصلہ حضرت صاحبزادہ صاحب کے حق میں ہوا اور مبلغ ۵۲۵۰ روپے کل حرجانہ مطلوبہ کی ڈگری حق مدعی ہوئی۔بلکہ عدالت نے قرار دیا کہ مدعی اس رقم سے بھی زیادہ حرجانہ طلب کر سکتا تھا۔عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلہ میں لکھا کہ اخبارات کو کوئی حق نہیں کہ غیر موزوں ریمارک دیں یا کسی شخص کے چال چلن پر الزام لگائیں یا اس کے پیشے پر کوئی الزام عائد کریں۔اخباری تنقید کا دائرہ اسی قدر وسیع ہے جیسا کہ کسی اور مضمون کا ، اس سے زیادہ نہیں۔گو اخبارات کا فرض ہے کہ وہ اپنے ناظرین کی دلچسپی کے لئے ہر قسم کی خبر شائع کریں لیکن اس سے یہ مطلب نہیں ہے کہ ہر وہ چیز جو پبلک کی دلچسپی کا موجب ہو وہ قانون کی زد سے باہر ہو۔جو صحافی ہتک آمیز اور جھوٹی شکایات شائع کرتا ہے وہ قانون کی زد سے باہر نہیں بلکہ اس پر اس بات کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غلط بیانیوں سے اجتناب کریں۔( ترجمہ ) ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو پریذیڈنٹ صدر پاکستان جناب سکندر مرزا نے یوم جمہوریہ (۲۳ / مارچ) کے میڈل اور بیس ہزار روپے کا انعام موقع پر نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام صاحب پروفیسر امپیریل کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ان کی شہرہ آفاق ریسرچ اور گرانقدر خدمات کے اعتراف کے طور پر پریذیڈنٹ میڈل اور میں ہزار روپے کا