تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 252
تاریخ احمدیت 252 جلد ۲۰ کے ناظر اور وکلاء حضرات ، سٹاف تعلیم الاسلام کالج ، صیغہ جات افسران اور دیگر مقامی احباب بکثرت شامل ہوئے۔۱۴۶ ۲۰ / دسمبر ۱۹۵۸ء کو حضرت مرزا عزیز احمد صاحب کی صاحبزادی ریحانہ بیگم صاحبہ کی تقریب رخصتانہ منعقد ہوئی۔ان کی شادی حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کے صاحبزادے سید احمد صاحب کے ساتھ ہوئی۔شادی کی اس مبارک تقریب میں بھی حضرت مصلح موعود رونق افروز تھے اسی طرح سلسلہ کے دیگر بزرگوں اور دیگر مقامی احباب نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔۱۴۷ -1 تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے مقرر احمدی نوجوانوں کی شاندار کامیابیاں عبدالرشید صاحب نے سیکنڈری بورڈ آف ایجوکیشن زونل اردو مباحثہ میں جو گورنمنٹ کالج سرگودھا میں منعقد ہوا اول پوزیشن حاصل کی۔۲ - پنجاب یونیورسٹی اور سیکنڈری بورڈ آف ایجو کیشن کے تحت کشتی رانی کے مقابلوں میں تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کی ٹیموں نے چیمپئن شپ جیت لی۔کالج کی ٹیم گزشتہ آٹھ سال سے چیمپئن شپ کا امتیاز حاصل کرتی آ رہی تھی جسے اس سال بھی اس نے برقرار رکھا۔تعلیم الاسلام کالج نے مغربی پاکستان اوپن روئنگ چیمپئن شپ کے سالانہ مقابلوں میں اس سال بھی ٹرافی جیت لی۔۴ - حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب پرنسپل تعلیم الاسلام کا لج ربوہ نے کالج کی تقریب تقسیم اسناد میں پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے محمد سلطان اکبر صاحب کو ایک طلائی تمغہ عطا فرمایا۔انہوں نے بی اے آنرز کے عربی امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے تھے۔۵ - محمد اسلم صاحب سیال متعلم ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور ایم بی بی ایس کے فرسٹ پروفیشنل کے امتحان میں پنجاب یو نیورسٹی میں اول آئے۔- مرکزی مجلس تعمیر ملت (حیدر آباد دکن) کے زیر انتظام کل ہند رحمتہ للعالمین تحریری مقابلہ ہوا جس میں جامعہ احمدیہ قادیان کے درجہ اولیٰ کے طالب علم محمد ولی الدین صاحب اول رہے۔آپ نے ”امن عالم اور ( دین حق “ پر مضمون سپر و قلم کیا تھا۔ے۔بشری بشیر صاحبہ نے اسلامیات میں یو نیورسٹی بھر میں اول پوزیشن حاصل کی وہ گزشتہ سال بی اے کے امتحان میں جامعہ نصرت ربوہ میں اول آئی تھیں۔۱۵۰