تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 204
تاریخ احمدیت 204 جلد ۲۰ ہو ہم ادھر ہو جائیں۔یہ تجویز پسند کی گئی۔اگلے روز قادیان سے تار موصول ہوا کہ کثرت رائے سے حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب خلیفہ ثانی منتخب ہو گئے ہیں۔اس اطلاع پر آپ فوراً دوستوں کے مکانوں پر گئے اور ان سے بیعت خلافت کے لئے دستخط کرائے اس طرح جماعت شملہ ایک فتنہ سے بچ گئی۔۱۹۲۰ء میں حسن کارکردگی کے باعث آپ کو حکومت ہند کی طرف سے خاں صاحب کا خطاب ملا۔۱۹۲۵ء میں گوا بھی مزید ملازمت کر سکتے تھے آپ نے ریٹائر ہونے کا ارادہ کر لیا اور اسی ارادہ سے آپ حضرت مصلح موعود کے درس قرآن میں شرکت کے لئے قادیان آ گئے۔اختتام درس پر حضور نے ارشاد فرمایا کہ آپ کی صحت اچھی ہے آپ کو ملازمت کر لینی چاہئے۔اس پر آپ واپس شملہ آ گئے۔مگر یہاں آکر معلوم ہوا کہ آپ کے ریٹائرمنٹ کے ارادہ کی خبر پر ایک ہندو آپ کی اسامی پر تعینات کے لئے سر توڑ کوشش کر رہا ہے۔اور جن افسروں سے خانصاحب کو ہمدردی اور مدد کی توقع تھی وہ رخصت پر ہیں۔بہر حال آپ نے کوشش شروع کر دی۔پہلے تو روزانہ ایک خط حضور کی خدمت اقدس میں بغرض دعا لکھتے رہے پھر ہر روز تار دینا شروع کر دیا۔آخر اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیفہ موعود کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشا اور آپ کے حق میں فیصلہ ہو گیا۔آپ کے دفتر کے ایک ہندو نے یہ فیصلہ سن کر بر ملا کہا کہ ہم جانتے تھے کہ بالآخر آپ ہی کے حق میں فیصلہ ہوگا۔کیونکہ آپ کا پیر بہت زبر دست ہے۔۹۴-۹۵ ۶ / مارچ ۱۹۳۲ء کو شملہ اور دہلی کی احمدی جماعتوں نے آپ کے اعزاز میں تالکٹورہ پارک دہلی میں ٹی پارٹی دی۔حضرت مصلح موعود نے (جو ان دنوں کشمیر کمیٹی کے اجلاس کے سلسلہ میں تشریف لائے ہوئے تھے ) اپنی اہم مصروفیات کے باوجود اس میں شمولیت فرمائی اور اپنے دستِ مبارک سے جماعت احمد یہ دہلی اور شملہ کی طرف سے بڑے سائز کا چار پانچ تر جموں والا ایک مترجم قرآن شریف آپ کو تحفہ عطا فرمایا۔حضرت خانصاحب ریٹائرمنٹ کے بعد نومبر ۱۹۳۲ء میں قادیان دارالامان میں ہجرت کر کے آ گئے۔جہاں ابتداء میں حضور نے آپ کو نائب ناظر اعلیٰ مقرر فرمایا۔بعد ازاں آپ نائب ناظر بیت المال اور پھر جائنٹ ناظر بیت المال مقرر ہوئے اور قادیان میں کم و بیش چودہ سال تک نہایت دلجمعی اور اخلاص سے خدمات بجا لاتے رہے۔ہجرت قادیان کے بعد آپ کو بطور ناظر بیت المال چارج لینے کا ارشاد ہوا۔۴۷ - ۱۹۴۶ء میں آپ ناظر ضیافت رہے۔۱۹۴۸ء میں آپ نے رخصت حاصل کر لی تاہم جلسہ سالانہ ۱۹۵۱ء کے موقع پر آپ کو افسر جلسہ سالانہ کے ۹۶