تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 189
تاریخ احمدیت 189 جلد ۲۰ سرگرمی دوسری طرف تو بھاری یہی دوسرا پلہ رہے گا۔لمصر ۱۹۵۸ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر جن نئی بیرونی ممالک میں تبلیغ دین سے چیزوں کا اضافہ ہوا ان میں سرِ فہرست دینی متعلق ایک شاندار معلوماتی نمائش معلومات کے اہم نقشوں اور تبلیغی تصاویر کی وہ ظیم الشان نمائش تھی جسے وکالت تبشیر نے نہایت سلیقے اور کمال درجہ نظافت کے ساتھ ترتیب دیا تھا۔نمائش کیا تھی دینی معلومات اور بیرونی ممالک میں تبلیغ اور اس کے شاندار نتائج کا تصویری زبان میں ایک ایسا دلکش مرقع تھی کہ جس نے بھی اسے دیکھا اس کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔اس نمائش کو دیکھنے سے ایک ہی نظر میں یہ حقیقت واشگاف ہو کر آنکھوں کے سامنے آجاتی تھی کہ کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وہ پیشگوئیاں جو آپ نے دنیا کے کناروں تک دین حق کے پھیلنے اور غالب آنے کے متعلق کی تھیں آج حسب وعدہ حضرت اصلح الموعود کے ذریعہ پوری ہو کر آپ کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کر رہی ہیں۔نمائش میں زمین کے کناروں تک تبلیغ دین حق اور تعمیر بیوت الذکر کے ایمان افروز مناظر اور اسی طرح مملکتوں کے سر برا ہوں ، اقوام عالم کے سفیروں، دنیا کے نامور لیڈروں اور مانے ہوئے دانشوروں تک پیغام حق پہنچانے کی متعدد تقاریب کے دلکش فو ٹو پکار پکار کر کہہ رہے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مبعوث ہو کر دنیا کو جس عظیم روحانی انقلاب کی خوشخبری دی تھی حضرت اصلح الموعود ایدہ اللہ الودود کے ہاتھوں نہ صرف دنیا کے کونے کونے میں اس کی بنیاد پڑ چکی ہے بلکہ اب اس کے ہر آن بڑھنے پھلنے اور پھولنے کے آثار بھی دن بدن نمایاں ہوتے جارہے ہیں۔اور یقیناً وہ وقت بھی آئے گا اور ضرور آکر رہے گا کہ جب یہ انقلاب ساری دنیا پر محیط ہوگا اور دین مصطفیٰ کے جھنڈے کو پورے کرہ ارض پر ہمیشہ ہمیش کے لئے سر بلند کر دکھائے گا۔انشاء اللہ العزیز و باللہ التوفیق۔چھوٹے اور بڑے سائز کی پانچ صد کے قریب تصاویر اور دینی معلومات پر مشتمل متعدد جدولوں اور چارٹس کی نمائش دفاتر تحریک جدید کے کمیٹی روم میں ترتیب دی گئی تھی۔اس میں دیواروں کے اوپر کے حصے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے غلبہ حق سے متعلق الہامات کپڑوں اور بڑے سائز کے کاغذوں پر جلی حروف میں خوشخط لکھوا کر اس خوبی سے آویزاں کئے گے تھے کہ انہیں پڑھ کر اور ساتھ ہی ان کے پورا ہونے کی تصویری مناظر دیکھ کر ناظرین پر وجد کی سی کیفیت طاری ہو جاتی تھی اور ان کی زبانوں پر بے ساختہ ہذا کے الفاظ آکر کمرے کی فضا میں ایک خوش -