تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 168 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 168

تاریخ احمدیت 168 جلد ۲۰ برآں پانچویں اہم نظریہ کے طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ( دینِ حق ) کے زندہ مذہب ہونے کا ایک یقینی اور حتمی ثبوت یہ پیش فرمایا که نه صرف دین حق ) کا رسول ایک زندہ رسول ہے بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر سچا متبع بھی ظلی طور پر ایک زندہ وجود کی حیثیت رکھتا ہے۔کیونکہ وہ ایک زندہ رسول کا فیض یافتہ ہے اور اس کی زندہ تاثیرات سے حصہ پانے والا ہے۔یہ وہ لازوال صداقتیں ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دنیا میں پیش کر کے از سر نو ایک عالمگیر روحانی انقلاب کی بنیاد ڈالی ہے۔ہم جو انصار اللہ کہلاتے ہیں ہمارا مشن اور ہمارے وجود کا مقصد وحید یہ ہے کہ ہم خدا کے دین کی نصرت کریں۔یہ نصرت اس طرح ہوسکتی ہے کہ ہم دنیا میں ( دینِ حق ) کی پیش کردہ ان صداقتوں کو قائم کرنے میں ہمہ تن مصروف ہو جائیں۔ہمیں اس وقت تک چین نصیب نہیں ہو سکتا جب تک ہم ساری دنیا کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے لاکر انہیں ان صداقتوں کا گرویدہ نہ بنا دیں اس میں شک نہیں کہ ہم غریب اور بے بضاعت ہیں لیکن اگر نیت اور اخلاص کی دولت انسان کے پاس ہو تو خدا اس کی حقیر کوششوں میں بھی برکت ڈال دیتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ خدا کا ہی کام ہے اور اس کو اسی نے کرنا ہے۔ہم اگر نصرت دین کے جذبے کے تحت آگے بڑھ کر جد و جہد کریں گے تو وہ ہماری کوششوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گا۔بلکہ ضرور اس کا بدلہ دے گا۔ہم جتنی جتنی کوشش کریں گے اسی کے مطابق اجر وثواب کے مستحق بنتے چلے جائیں گے۔۶۲ اس سال جلسہ سالانہ قادیان کا انعقاد ۱۹،۱۸،۱۷ اکتوبر جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۵۸ء ۱۹۵۸ء کو ہوا۔سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے اس عظیم روحانی اجتماع کے لئے حسب ذیل پیغام ارسال فرمایا جو صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے افتتاحی اجلاس میں پڑھ کر سنایا : - بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم و على عبده المسيح الموعود هو الن خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ برادران جماعت احمد یہ ہندوستان (بھارت) اصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته قادیان جلسہ سالانہ ہو رہا ہے۔اور افسوس ہے کہ ابھی ہم باہر ہیں۔ہم اس جلسہ سالانہ