تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 169 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 169

تاریخ احمدیت 169 جلد ۲۰ میں شمولیت کی توفیق نہیں رکھتے۔اللہ تعالیٰ سے دست بدعا ہیں کہ وہ کوئی ایسے برکت والے سامان پیدا کرے کہ ہم بھی آپ لوگوں کے ساتھ مل کر اپنا جلسہ منایا کریں اور اپنے بھائیوں کی ملاقات سے خوش ہو سکا کریں۔آپ لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ آپ کی ذمہ داریاں دنیا کی سب جماعتوں سے زیادہ ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کا مامور آپ کے ملک میں بھیجا ہے اور اس نے ساری عمر آپ کے ملک میں کام کیا۔اسی طرح حضرت خلیفہ اول بھی آپ کے ملک میں ہوئے۔اور خلیفہ ثانی کی عمر کا بہت سا حصہ آپ کے ملک میں گزرا۔مقبرہ بہشتی بھی آپ کے ملک میں ہے۔اللہ تعالیٰ کی بہت سی بشارتیں آپ کے ملک کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں جن کے پورا ہونے میں تعویق تو ہوسکتی ہے لیکن وہ ٹل نہیں سکتیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ کا کلام ٹلا نہیں کرتا۔مجھے خدا تعالیٰ نے خاص طور پر بتایا کہ جنوبی ہند اور سکھوں ، ہندوؤں میں احمدیت زیادہ ترقی کرے گی۔اس لئے میں آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ جنوبی ہند کی طرف اور سکھوں اور ہندوؤں کی طرف خاص توجہ کریں۔ہندو قوم کیونکہ تو ہم پرست قوم ہے اس کے نتیجہ میں ان کے دلوں میں تصوف اور روحانیت کی طرف بہت میلان پیدا ہو گیا ہے۔پس آپ دعاؤں اور ذکر الہی کی عادت ڈالیں تا کہ آپ پر بھی خدا تعالیٰ کے تازہ بتازہ فضل نازل ہوتے رہیں۔اور ان افضال کی وجہ سے ہندو اور سکھ قوم اور مسلمانوں کا وہ حصہ جو کرامت کی طرف زیادہ توجہ کرتا ہے آپ کی طرف مائل ہوں اور جلد سے جلد احمدیت قبول کریں۔اگر آپ روحانیت کے حاصل کرنے کی کوشش کریں تو آپ کو بڑی جلدی اس میں کامیابی حاصل ہوگی۔مجھے بھی جوانی کا زمانہ یاد ہے کہ جب میں نیا نیا خلیفہ ہوا تھا میرے سامنے ایک دفعہ ایک فرشتہ آیا اور اس نے خدا تعالیٰ کا پیغام دیا کہ اے قادیان کی جماعت تجھے مبارک ہو کہ خلافت کی تازہ بتازہ برکات تجھ پر نازل ہو رہی ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کے فرشتے آپ پر برکات نازل کرنے کے لئے اتر رہے ہیں تو آپ اگر ذرا بھی توجہ کریں تو دونوں طرف کی رغبت کی وجہ سے فرشتوں میں اور آپ میں جلد ہی میلان ہو جائے گا۔اور آپ اللہ تعالیٰ سے ایسے نشانات دیکھیں گے جو دنیا میں اور کسی کو نظر نہیں آتے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور جلد قادیان اور ربوہ کے لوگوں کے ملنے کی صورت پیدا کرے۔آمین۔فقط والسلام خاکسارمرزا محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی ٥ - ١٠ - ٦٣٦۸