تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 163 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 163

تاریخ احمدیت 163 جلد ۲۰ خط آیا ہے کہ ایک پادری کی بیٹی میرے زیر تبلیغ تھی جو بہت حد تک احمدیت کی طرف مائل ہو گئی ہے لیکن اسے باپ سے ڈر ہے کہ وہ اس کی مخالفت نہ کرے کیونکہ وہ پادری ہے۔میں نے لکھا ہے کہ پادری تو بہت مسلمان ہو چکے ہیں اور اس کی لڑکی کو سمجھاؤ کہ ہماری کتابیں پڑھے اور اپنے باپ کو بھی سمجھائے۔وہ بھی انشاء اللہ مسلمان ہو جائے گا۔اس وقت تک یورپ میں دو پادری مسلمان ہو چکے ہیں تو تین ہو جائیں گے۔ایک شخص جو باقاعدہ پادری تو نہیں لیکن اس نے پادری کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے وہ انگلینڈ میں احمدیت میں داخل ہوا ہے۔اس کا باپ یہودی مذہب کا عالم تھا جب اس نے اپنے باپ سے ذکر کیا تو اس نے جواب دیا مجھے تو اسلام سچا نظر نہیں آتا لیکن اگر تمہیں سچا نظر آئے تو میں تمہیں روکتا نہیں تم بے شک اسلام قبول کرلو۔جن لوگوں کے دلوں میں سچائی کی قدر و قیمت کا احساس ہوتا ہے اگر وہ خود اسلام قبول نہ کریں تو اپنی اولادوں کو اس کے قبول کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں اور اس طرح اللہ تعالیٰ آہستہ آہستہ رستہ کھول دیتا ہے۔پس آپ لوگ دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالی یورپ اور امریکہ میں ( دین حق ) اور احمدیت کی اشاعت کے لئے رستہ کھولے اور ہماری جو سکیم ہے کہ یورپ میں ہماری کئی بیوت الذکر ہوں امریکہ کی ہر ریاست میں کئی بیوت الذکر ہوں۔اس کو خدا تعالیٰ جلد سے جلد پورا کرے اس طرح سپین کے لئے بھی دعا کریں کہ وہ ( دینِ حق ) کی ابتدائی فتوحات میں شامل تھا مگر اب وہاں جبری طور پر عیسائیت کو پھیلا دیا گیا ہے اللہ تعالیٰ اس علاقہ میں ( دین حق ) کی نصرت کے سامان پیدا کرے۔۶۰ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد کی اہم حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نائب صدر انصار اللہ مرکزیہ نے اجتماع کے تقریر اجتماع کے اختتامی اجلاس میں اختتامی اجلاس میں جو اہم تقریر فرمائی وہ انصار اللہ کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے فرمایا کہ مجلس مرکزیہ کی طرف سے مختلف شعبہ جات کی جو سالانہ رپورٹیں احباب کو پڑھ کر سنائی گئی ہیں ان سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ابھی بہت