تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 160 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 160

تاریخ احمدیت 160 بيت الذکر بن گئی ہے اگر امریکہ کے بعض لوگ جو ( دین حق ) سے بہت دور رہے ہیں اور اب قریب عرصہ میں ( دینِ حق ) میں داخل ہوئے ہیں انہیں اتنی توفیق مل گئی ہے کہ وہ بیوت الذکر کے لئے اپنی جائیداد میں وقف کر دیں تو کیا وجہ ہے کہ جو پرانے مسلمان چلے آتے ہیں وہ یہ کام نہ کریں۔مغربی افریقہ میں بھی روپیہ بہت ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں ہمارے کچھ چیفیس ایسے ہیں جنگی زمینوں میں ہیرے اور سونے کی کانیں نکل آئی ہیں اور ہزاروں ہزار پونڈ انہیں بطور نفع مل جاتا ہے۔اگر ہمارے مبلغ ان میں تحریک جاری رکھیں اور وہ بیوت الذکر بنانے کی ذمہ داری اپنے اوپر لے لیں یا کم سے کم دو دو تین تین بیوت الذکر مشرقی اور مغربی افریقہ والے بنادیں تو پاکستان کی پونڈ جمع کرنے کی دقت دور ہو جاتی ہے کیونکہ ان ملکوں میں پونڈ کثرت سے پایا جاتا ہے لیکن ہمارے ملک میں پونڈ کثرت سے نہیں پایا جاتا۔ہمارے ملک کی جو چیزیں ہیں ان کے بیچنے کے لئے انہیں دوسری قوموں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے مگر بعض غیر ملکوں میں جن میں پونڈ پایا جاتا ہے ایسی چیزیں ہیں جن کا کوئی مقابلہ نہیں مثلاً مغربی افریقہ میں سارا پونڈ ہیروں اور سونے کے ذریعہ سے آتا ہے اور ہیروں اور سونے میں کوئی اور قوم ان کا مقابلہ نہیں کرتی اس لئے لازماً ان کے پاس بہت سا پونڈ بچ جاتا ہے اور اس سے ہمیں مدد مل سکتی ہے۔پھر ہماری جماعت فلپائن میں بھی پیدا ہو گئی ہے اور ترقی کر رہی ہے۔اگر چہ وہ ترقی آہستہ آہستہ ہو رہی ہے۔لیکن بہر حال ہو رہی ہے۔پچھلے سال وہاں سے بیعت کا ایک خط آیا مجھے افسوس ہے کہ وہ گھر میں پڑا رہا میں تو بیماری کی وجہ سے خط نہیں پڑھ سکتا اس لئے وہ کہیں پڑا رہا۔اب کے وہ خط نکلا تو معلوم ہوا کہ وہ بیعت ایک گورنر کی تھی۔مگر ادھر خط ملا اور اُدھر معلوم ہوا کہ وہ بے چارہ قتل بھی ہو گیا ہے اب اس کے خط کے ملنے کا یہی فائدہ ہوا ہے کہ وکیل التبشیر نے کہا ہے کہ ہم اس کے بیوی بچوں کو ہمدردی کا خط لکھ دیتے ہیں۔پہلے ہم سمجھتے تھے کہ گورنر کہاں سے آگیا کوئی ڈپٹی کمشنر ہو گا مگر اب وہاں سے جو طالب علم آیا ہوا ہے اس نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں بڑے بڑے جزیرے ہیں ان جزیروں پر گورنر مقرر ہوتا ہے ڈپٹی کمشنر نہیں ہوتا۔جلد ۲۰