تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 141 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 141

تاریخ احمدیت 141 جلد ۲۰ مجھے معاف فرما دیں۔آپ بڑے رحیم و کریم ہیں۔آپ نے کہا کمبخت تجھے اب بھی عقل نہ آئی تو نے کم از کم میری زبان سے ہی اللہ کا لفظ سن کر کہہ دینا تھا اللہ مجھے بچا سکتا ہے۔مگر میری زبان سے بھی اللہ کا نام سن کر تجھے سمجھ نہ آئی اور تو نے خدا کا نام نہ لیا۔میں سمجھتا ہوں کہ اس زمانہ میں بھی سب سے بڑی ضرورت یہی ہے کہ مسلمانوں میں اللہ تعالیٰ کے نام کی عظمت قائم کی جائے اور ان کے دلوں میں اس پر سچا ایمان پیدا کیا جائے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مسلمان اب بھی اللہ اللہ کہتے پھرتے ہیں مگر حضرت خلیفہ اول ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ آج کل مسلمانوں کے نزدیک اللہ کے معنے صفر کے ہیں۔چنانچہ جب کسی شخص کے گھر میں کچھ بھی نہیں رہتا تو وہ کہتا ہے کہ میرے گھر میں تو اللہ ہی اللہ ہے اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میرے گھر میں کچھ نہیں۔گویا اللہ کے معنے ان کے نزدیک ایک صفر کے ہیں۔حالانکہ پہلے زمانہ میں جب مسلمان کہتے تھے کہ ہمارے پاس اللہ ہی اللہ ہے تو اس کے معنے یہ ہوتے تھے کہ آسمان بھی ہمارے ساتھ ہے اور زمین بھی ہمارے ساتھ ہے۔پہاڑ بھی ہمارے ساتھ ہیں اور دریا بھی ہمارے ساتھ ہیں اور کسی کی مجال نہیں کہ ہمارے مقابلہ میں ٹھہر سکے۔مگر آج کل یہ کیفیت ہے کہ بھیک مانگنے والے فقیر ہر جگہ یہ کہتے سنائی دیں گے کہ اللہ ہی اللہ - اللہ ہی اللہ اور ان کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہمارے پاس کچھ نہیں۔خدا کے لئے ہمیں کچھ کھانے کے لئے دو پس مسلمان اگر ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے اندر سچا ایمان پیدا کریں اور خدا تعالیٰ پر توکل رکھیں اس میں کوئی شبہ نہیں کہ امریکہ اور روس نے ایٹم بم اور ہائیڈ روجن بم بنا لئے ہیں جن کی وجہ سے دنیا ان سے مرعوب ہے لیکن اگر خدا تعالیٰ سے دعائیں کی جائیں اور اپنے اندر سچا ایمان پیدا کیا جائے تو اللہ تعالیٰ ان کا بھی کوئی نہ کوئی تو ڑ پیدا فرما دے گا۔پہلے میرا خیال تھا کہ امریکہ یا روس ایٹم بم کا کوئی تو ڑ پیدا کر لیں گے مگر اب قرآن کریم پر غور کرنے سے مجھے معلوم ہوا کہ روس اور امریکہ اس کا توڑ پیدا نہیں کریں گے بلکہ آسماں سے ایسے شہاب ثاقب گریں گے جن سے ان کے تمام ہم بیکار ہو کر رہ جائیں گے۔اور وہ دنیا کی تباہی کے ارادوں میں ناکام رہیں گے۔پس مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کریں اور س سے سچا تعلق پیدا کریں۔اور اگر وہ خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کر لیں تو ان کی تلوار میں تو پوں سے بھی زیادہ کام کریں گی اور ان کے تھوڑے سے روپے کروڑوں ڈالروں اور پونڈوں سے بھی زیادہ نتیجہ خیز ہوں گے۔کیونکہ مومن کے روپیہ میں اللہ تعالیٰ بڑی برکت پیدا فرما دیتا ہے۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ایک اشرفی دی اور فرمایا کہ میرے لئے قربانی کے لئے اچھا دنبہ خرید لاؤ۔جب وہ واپس آیا تو اس نے آپ کی۔