تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 396 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 396

تاریخ احمدیت 396 جلد ۲۰ پوری پوری کوشش کریں۔ان استثنائی حالات میں حضور ایدہ اللہ نے جلسہ سالانہ کی تاریخوں میں تبدیلی منظور فرمائی ہے۔اب انشاء اللہ جلسہ سالانه ۲۲ ،۲۳ ۲۴ جنوری ۱۹۶۰ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار ہوگا۔احباب مطلع رہیں۔ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد ر بوه 66 ΔΙ حضرت صاحبزادہ مرزا قبول احمدیت کے حالات محفوظ کرنے کی اہم تحریک شریف احمد صاحب ایڈیشنل ناظر اصلاح و ارشاد نے بذریعہ الفضل ۱۰ ؍ دسمبر ۱۹۵۹ء کو یہ تحریک فرمائی کہ احباب جماعت اپنے قبول احمدیت کے ایمان افروز حالات صیغہ نشر واشاعت ربوہ کو بھجوائیں تا یہ تاریخی امانت ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو اور کتابی صورت میں چھپ کر دوسری سعید روحوں کی ہدایت کا موجب بن سکے۔۸۲ اس تحریک پر متعدد بزرگ رفقاء مسیح موعود اور دیگر مخلصین جماعت نے اپنے حالات قلمبند کر کے ارسال فرمائے۔مگر افسوس حضرت میاں صاحب اس تحریک کے تھوڑا عرصہ بعد انتقال فرما گئے اور یہ مجموعہ مرتب نہ ہوسکا۔قبولیت احمدیت کے حالات جن بزرگوں اور دوستوں نے حضرت میاں صاحب کی اس اہم تحریک پر لبیک کہتے ہوئے حالات ارسال فرمائے ان مخلصین جماعت کی طرف سے کی تفصیل درج ذیل کی جاتی ہے۔(کل تعداد ۹۵) حالات زمانہ مسیح مو وعود 1- حالات حضرت میاں چراغ دین صاحب رئیس لاہور ( نوشتہ حکیم نذیرحسین صاحب چغتائی ولد حضرت حکیم محمد حسین صاحب مرہم عیسی ( ۲ - حضرت چوہدری نظام الدین صاحب جوڑا ضلع لاہور ( نوشته حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال ) ۳- شیخ خدا بخش صاحب لائل پوری (نوشته ملک محمد شریف صاحب -۴- حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی (نوشته مولوی برکات احمد صاحب را جیکی) ۵- سید ولایت شاہ صاحب میڈیکل پریکٹیشنر نیروبی ۶ - حکیم ہاشم علی صاحب (نوشته غلام مهدی صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ ۱۹۵ رکھ ضلع لائکپورے۔مولوی الف دین صاحب ساکن چونڈہ ضلع سیالکوٹ - ڈاکٹر عطر دین صاحب درویش قادیان ۹ - منشی احمد علی صاحب -