تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 659 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 659

۶۴۴ - اخبار وطن کے ساتھ جو معاہدہ غلطی سے ریویو ان ریلیز کے متعلق کیا جارہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذکر کے بغیر عام اسلامی مضامین اس میں شائع ہوں۔اپنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منشاء کے خلاف سمجھ کہ دوسرے بزرگوں کے ساتھ پر زور الفاظ میں اس کی حقیقت سے قوم کو آگاہ کیا۔اور خدا کا شکر ہے کہ قوم نے توجہ کی۔۔اسی سلسلہ میں وطن نے نقاش (ایڈیٹر زمیندار) کے مضامین چھاپ کر سلسلہ کو نقصان پہنچانا چاہا تو ایڈیٹر اسکم نے اصولی طور پر دین کی مخالفت کی اور سخت مخالفت کی۔وطن نے اپنی غلطی کو معمل رنگ میں تسلیم کیا۔۱۰۔پھر دوسرے وقت وطن نے انجمن حما بہت اسلام کی اصلاح کے لیے مخالفانہ قلم اٹھا یا اور اس ستحریک میں لاہور کے بڑے بڑے لوگ شامل تھے۔اخبار الحکم کے ایڈیٹر نے باوجودیکہ اپنوں اور پرالیوں کی طرف سے وطن کی تائید کے لیے زور دیا گیا انجمن کی طرفداری سنی سمجھ کر کی۔اور آخر جو اصول المحکم نے پیش کیا تھا اسی پر فیصلہ ہوگیا۔1- الحکم نے اظہار رائے میں کبھی دوستی اور دشمنی کی پر واہ نہیں کی۔ہماری جماعت میں حمالک غیر میں اشاعت اسلام کے لیے دند کا سوال پیدا ہوا۔اور قریب تھا کہ وہ انجمن میں پیش ہو کہ فیصلہ ہوجاتا گر الحکم نے اس مضمون پر متانت سے قلم اٹھایا اور واقعات کی بنا پہ دکھایا کہ ابھی اپنے ہی ملک میں بہت کچھ کام کرنے کی ضرورت ہے اور احمدی قوم میں یہ پبلک رائے پیدا ہو گئی جس پر الاتفاق اس تجویز کو طلقومی کرنا پڑا۔۱۲- ایڈیٹر الحکم کو ایک بہت بڑا ابتلاء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے انتقال کے بعد پیش آیا۔جبکہ مسئلہ خلافت کے متعلق بعض سوال پیدا ہو گئے تھے۔الحکم سے پورے استقلال اور صبر وثبات کے ساتھ یہ امر ذہن نشین کرنے کی کوشش کی کہ اسلام کا احیاء اور بقاء صرف امام کی اطاعت پر موقوف ہے اور یہی سلسلہ عالیہ احمدیہ کا فخر ہے اس ابتلاء کے وقت ایڈیٹر کی جان اور اس کے قادیان کی زندگی خطرہ میں متقی اور اختلاف رائے کے وقت ایسی باتیں معمولی ہوتی ہیں مگر خدا تعالیٰ نے اس امتحان میں سے بھی اسے کامیابی کے ساتھ نکال دیا۔آخر قوم کوسمجھ آگئی کہ الحکیم نے انہیں ایک بھولی ہوئی بات یاد دلائی ہے اس اثناء میں بعض جھوٹے خلیفوں کی حقیقت سے بروقت قوم کو آگاہ کیا۔۱۳ - پھر مسئلہ انکار پہ اس کو بعض دوستوں سے اختلاف کرنا پڑا۔آخر حق کی فتح ہوئی اور حضرت