تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 41
اس کی خلافت کو مضبوط کیا اس سے تعلق رکھنے والے چند بے دین نوجوان جماعتوں میں آدمی بھجوا رہے ہیں کہ خلیفہ بڑھا ہو گیا -۔سے اسے معزول کرنا چاہیئے اگر واقع میں میں کام کے قابل نہیں ہوں تو آپ لوگ آسانی کے ساتھ ایک دوسرے قابل آدمی کو خلیفہ مقرر کر سکتے ہیں اور اس سے تفسیر قرآن لکھوا سکتے ہیں میری تغیر میں مجھے پس کردیئے اور اپنے روپے لے لیجیے اور مولوی محمد علی صاحب کی تفسیر یا اور جس تغییر کو آپ پسند کریں اسے پڑھا کریں اور جونئی تفسیر میری چھپ رہی ہے اس کو بھی نہ چھوئیں۔یہ اول درجہ کی بے حیائی ہے کہ ایک شخص کی تفسیروں اور قرآن کو دنیا کے سامنے پیش کر کے تعریفیں اور شہرت حاصل کرنی۔اور اسی کو نکھا اور ناکارہ قرار دینا۔مجھے آج ہی اللہ تعالیٰ نے الہام سے سمجھایا کہ آؤ ہم مدینہ والا معاہدہ کریں " یعنے جماعت سے پھر کہو کہ یا تم مجھے چھوڑ دو اور میری تصنیفات سے فائدہ نہ اٹھاؤ نہیں تو میرے ساتھ وفاداری کا دیسا ہی معاہدہ کرو جیسا کہ مدینہ کے لوگوں نے مکہ کی عقبی جگہ پر رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم سے معاہدہ کیا تھا اور پھر بدر کی جنگ میں کہا تھا کہ یا رسول اللہ ! یہ نہ سمجھیں کہ خطرہ کے وقت میں ہم موسیٰ کی قوم کی طرح آپ سے کہیں گے کہ جا تو اور تیرا خدا لڑتے پھر وہم یہیں بیٹھے ہیں سیارسول اللہ ! ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں گے پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن اس وقت تک آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک ہماری لاستوں کو روندتا ہوا آگے نہ آئے۔سوگو میرا حافظ خدا ہے اور اس کے دیئے ہوئے علم سے آج بھی میں ساری دنیا پر غالب ہوں۔لیکن چونکہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اپنی جماعت کا امتحان لے اور اس سے کہدے کہ آؤ ہم مدینہ والا معاہدہ کریں۔سو تم میں سے جو شخص خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر قسم کھا کہ معاہدہ کرتا ہے کہ وہ اپنے آخری سانس تک وفاداری دکھائے گا۔وہ آگے بڑھے وہ میرے ساتھ ہے۔اور میں اور میرا خدا اس کے ساتھ ہے۔لیکن جو شخص دنیومی خیالات کی وجہ سے اور منافقوں کے پروپیگنڈا کی وجہ سے بزدلی دکھانا چاہتا ہے اس کو میرا آخری سلام۔میں کمزور اور بوڑھا ہوں۔لیکن میرا خدا کمزور اور بوڑھا نہیں وہ اپنی قمری تلوار سے ان لوگوں کو تباہ کر دے گا جو کہ اس منافقانہ پر دیگنڈا کا شکارہوں گے۔اس پروپیگنڈا کا کچھ