تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 500
۴۸۵ ایوب صاحب سماٹری مبلغ سلسلہ بھی آپ کے ساتھ تھے۔اہلِ ربوہ سے جو کثیر تعداد میں اڈر پہ موجود تھے آپ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔استقبال کرنے والوں میں بزرگان سلسلہ اور منانہ کارکنان بھی تھے۔پختہ سڑک سے ربوہ میں داخل ہوتے ہی ایک نہایت شاندار آرائشی محراب تھی۔جس پر سنہری حروف میں اهلاً و سهلاً و مَرْحَبًا لکھا ہوا تھا۔اس طرح لجنہ اماءاللہ کے ہال اور صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب کی کو بھٹی کے پاس بھی ایسی ہی شاندار محراب بنی ہوئی تھیں بھڑک کے دونوں طرف انڈونیشیا اور پاکستان کی مملکتوں کے جھنڈے تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر گاڑھے ہوئے تھے بیٹڑک پر دونوں طرف اہالیان ربوہ اپنی محلہ وار نظیم کے ماتحت اپنے اپنے صدر تنظیم کے ماتحت اپنے اپنے صدر اور عہدہ داران کی نگرانی میں نہایت وقار اور سکون سے کھڑے تھے اس کے لیے قبل از وقت جگہیں مخصوص کر دی گئی تھیں۔اپنے معزز مہمان کے استقبال کے لیے یہ تمام احباب پختہ مڑک سے ے کہ آپ کی قیام گاہ کو بھی حضرت چوہدری محمد ظفراللہ خالصاحب) تک ہاتھوں میں انڈونیشیا اور پاکستان کے جھنڈے لیے ایستادہ تھے۔جو نہی سفیر محترم کار سے اُترے " أَهْلاً وَسَهْلاً وَ مَرْحَبًا انڈونیشیا زندہ باد ، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اُٹھی سفیر محترم کار سے اُترے تو وکالت تبشیر کی طرف سے مولوی بشارت احمد صاحب بشیر نائب وکیل التبشیر اور سید شاہ محمد صاحب رمين التبلیغ انڈونیشیا نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں زری کا ہار پہنایا۔اور پھر جماعت کے چیده بزرگوں اور کارکنوں کا جو اس وقت وہاں موجود تھے فردا فردا آپ سے تعارت کہ ایا گیا۔اس کے بعد سفیر محترم راستہ مجرا تالیبان ربوہ کے نعروں اور السلام علیکم کی محبت آمیز صداؤں کا جواب دیتے ہوئے پیدل اپنی قیام گاہ تک تشریف لے گئے۔جس وقت وہ اپنی قیام گاہ میں داخل ہوئے تو باہر سینکڑوں افراد کا ہجوم - اسلام زندہ باد انڈونیشیا اور سفیر انڈونیشیا زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہا تھا آپ کے ساتھ آپ کی بیگم صاحبہ محترمہ اور آپ کا ایک صاحبزادہ اور ایک چھوٹی صاحبزادی بھی تھیں۔جواڑہ سے کار میں ہی اپنی قیام گاہ تک گئیں۔جہاں بجنہ اماء اللہ کی بعض ممتازه کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔۲۲ ستمبر کو صبح پا ۸ بجے سفیر معظم جماعت احمدیہ کے مرکزی دفاتر دیکھنے تشریف لے گئے صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر آپ کے ساتھ تھے۔صدر انجمن احمدیہ کے دفاتہ ناظر