تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 492 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 492

VLL سید نا حضرت مصلح موعود نے ۲۳ اگست ۱۹۴۷ء کو سالانہ امریکی کونیشی حضرت مصلح موعود کا پیغام نے موقد پر جماعت احمدیہ کے نام حسب ذیل پیغام ارسال فرمایا۔جماعت احمدیہ امریکہ کے نام و برا در این جماعت احمدیہ امریکہ السلام علیکم ورحمته الله وبركاته سید جواد علی صاحب نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ سالانہ امریکن کنونشن کے موقعہ پر میں جماعتِ ہائے احمدیہ امریکہ کے نام پیغام بھیجواؤں۔اس سال جماعت امریکہ میں کچھ فتنے اٹھے ہیں خصوصا نیو یارک میں لیکن وہاں جماعت نے نہایت اخلاص کا نمونہ دکھایا ہے۔عزیزم محمد صادق صاحب کے ذریعہ جماعت کے ہر فرد نے اپنے دستخطوں سے وفاداری کا یقین دلایا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ بھی یقین کے ساتھ اس بات پر قائم ہوں گے کہ آپ نے خلیفہ کی بیعت کی ہے کسی مبلغ کے ہاتھ پر نہیں خواہ کوئی حالات پیش آئیں آپ احمدیت کے ساتھ وفاداری پر قائم ہیں گے۔امریکہ میں جماعت احمدیہ ۱۹۲۰ ء سے قائم ہے گویا ۲۶ سال اس کو قائم ہوئے ہو گئے ہیں۔اتنا ہی عرصہ اسے ویسٹ افریقہ میں قائم ہوئے ہو گیا۔ویسٹ افریقہ کے مختلف ملکوں میں حجابات ایک لاکھ ہو گئی ہے لیکن امریکہ کے متعلق جب آپ کے مبلغوں سے رپورٹ لی جاتی ہے وہ حد سے عد تمام امریکہ میں پانصد کی اطلاع دیتے ہیں حالانکہ مفتی صاحب کے زمانہ میں میں کو ۳۶ سال گزر چکے ہیں یہ جماعت سات ہزار تک پہنچ گئی تھی۔اس قسم کا تنزل حیرت انگیز ہے اس وقت امریکہ کی جماعت کم از کم پچاس ہزار سے ایک لاکھ تک ہونی چاہیئے تھی اور اس کا چندہ وہاں کی آمدن کے لحاظ سے کوئی آٹھ لاکھ ڈالر سالانہ ہونا چاہیے تھا لیکن چندہ بمشکل چھ سات ہزار ڈالر ہوتا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ یا تو جماعت مرتد ہورہی ہے یا چندے اپنی آمد کے مطابق نہیں دیتی۔حال میں ایک مبلغ کا خط مجھے ملا کہ ایک عورت یہاں سے بدل گئی ہے اس کا ۲۰ فالسہ ماہوار چندہ تھا۔اگر ایک عورت ۶۰ ڈالر ماہوار دے سکتی ہے تو اوسط ۲۰ ڈالر ماہوار کا اندازہ کرنا مشکل نہیں۔اگر جماعت کے افراد رحاشیہ بقیہ مت سے آگے) روز نامہ الفضل ربوه ۲۶ دسمبر ۱۹۵۷ و ۲۶ تبوک - صفوت