تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 456 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 456

۴۴۱ حضرت مصلح موعود نے خطبہ جمعہ میں اُن کا مفصل تذکرہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا :۔ابھی حال ہی میں سر ڈگلس فوت ہوئے ہیں۔جو جزائر انڈمان میں کمشنر تھے۔اور ایک زمانہ میں ضلع گورداسپور کے ڈپٹی کمشنر تھے۔انہوں نے ایک دفعہ کہا۔کہ ایک شخص قادیان بیٹھا کھتا ہے کہ میں مسیح ہوں۔اور اس طرح وہ ہمارے خدا کی ہتک کر رہا ہے۔آج تک اس شخص کو کسی نے پکڑا کیوں نہیں۔اتفاقاً ایک منافق احمدی نے ایک پادری سے کچھ پیسے لیے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسّلام پر الزام لگایا کہ آپ نے اسے ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کو قتل کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک اور اس کے ساتھیوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع امرتسر کے پاس نالش کر دی۔اور انہوں نے آپ کے نام وارنٹ جاری کر دیا۔لیکن اتفاقاً وہ وارنٹ کسی کاپی میں پڑا رہا۔کچھ عرصہ کے بعد جب ان لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کو تو یہ دلائی کہ اتنی دیر سے مقدمہ پیش ہے۔آپ نے ایکشن کیوں نہیں لیا تو اس نے ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپور کو لکھا کہ میں نے اتنا عرصہ ہوا۔فلاں شخص کے نام دارنٹ جاری کیا تھا۔لیکن مجھے اس کا جواب نہیں آیا۔اس پر ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپور (سر ڈگلس) نے جواب دیا کہ میرے پاس دارنٹ آیا ہی نہیں۔دوسرے میں آپ کو توجہ دلاتا ہوں۔کہ ملزم مذکور کے نام وارنٹ جاری کرنے کا اختیار آپ کو حاصل نہیں۔وہ میرے علاقہ میں رہتا ہے۔اس لیے اگر اس کے نام وارنٹ جاری کر سکتا تھا۔تو میں کر سکتا تھا۔اس پر ڈپٹی کمشنر ضلع امرتسر نے ساری مثل اس کے پاس بھیج دی۔یہ شخص جیسا کہ میں نے بتایا ہے اتنا متعصب تھا۔کہ اس مقدمہ سے چند دن پہلے اس نے کہا تھا کہ قادیان میں ایک شخص نے میسج کا دعوی کیا ہے اور اس طرح وہ ہمارے خدا کی ہتک کر رہا ہے اس کو آج تک کسی نے پکڑا کیوں نہیں۔جب مسل آئی تو مسل خواں نے کہا جناب والا یہ کہیں وارنٹ کا نہیں بلکہ سمن کا کیس ہے اس وارنٹ جاری نہیں کیا جا سکتا۔سمن بھیجا جا سکتا ہے ان دنوں جلال الدین ایک انسپکٹر پولیس تھے جو احمدی تو نہیں تھے لیکن بڑے ہمدردانسان تھے انہوں نے بھی ڈپٹی کمشنر کو توجہ دلان کہ بڑے ظلم کی بات ہے کہ دارنٹ جاری کیا جا رہا ہے یہ وارنٹ کا کیس نہیں سمن کا کیس ہے۔لہذا دارنٹ کی بجائے سمن بھیجنا چاہیئے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نام سمن جاری کیا گیا اور اپنی جلال الدین صاحب کو اس کی تعمیل کرنے کے لیے قادیان بھیجا گیا۔چنانچہ بعد میں مقررہ تاریخ پہ آپ بنالہ حاضر ہوئے جہاں ڈپٹی کمشنر صاحب دورہ پہ آئے ہوئے تھے۔