تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 31 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 31

۳۱ احمدیت حضرت مصلح موعود سے عقیدت و فدائیت اور وفاداری اور وابستگی کے روح پرور نعروں سے گونج اٹھی۔اور نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک کی احمدی جماعتوں نے بھی منافقین سے مکمل طور پر براعت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیارے امام کے ساتھ بے مثال محبت و اخلاص کا ثبوت دیا۔اور اپنے عہد بیعت کی شاندار رنگ میں تجدید کی۔ذیل میں بطور نمونہ مصر، شام اور عدن کی جماعتوں کے اخلاص ناموں کا تذکرہ کیا جاتا ہے ممبران جماعت احمدیہ مصر کا اخلاص نامہ بسم الله الرحمن الرحيم وعلى عبيد والسيح الموعود محمد کا ولفصلى على رسوله الكريم سیدنا و مولانا ! امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کچھ عرصہ ہوا ہمیں اس فتنہ کے بارہ میں خبر لی جسے بعض جماعت کی طرف منسوب ہونے والے اشخاص نے اٹھایا ہے۔حالانکہ ان لوگوں نے اپنے ان بد ارادوں کی وجہ سے جن کا انہوں نے۔اظہار کیا ہے خود بخود ہی اپنے آپ کو جماعت سے الگ کر لیا ہے۔تم نمیران جماعت احمدیہ مصراس موقعہ پر جبکہ منافقین حضور کی ذات بابرکات پر انتہام لگا رہے ہیں۔اور حضور کے بلند مقام کو گرانا چاہتے ہیں۔ہم اپنے اس عہد بیعت کو دوبارہ پختہ کرتے ہیں۔جسے تم قبل ازیں اپنے اوپر فرض کر چکے ہیں۔اور ہم پورے شرح صدر کے ساتھ اس محبت اور اخلاص کا اعلان کرتے ہیں جو نہیں حضور کی ذات سے حاصل ہے اور ہم اس مضبوط روحانی تعلق کی مزید برکات کو حاصل کرنے کا عزم کیسے ہوتے ہیں۔انشاء اللہ تعالے : ان منافقین نے ماضی کے واقعات سے سبق حاصل نہیں کیا اگر وہ ایسا کرتے تو بغیر کسی مزید غور و فکر کے انہیں اس خلافت کی اہمیت معلوم ہوتی۔جسے اللہ تعالیٰ نے تمام دنیا کے مسلمانوں کے مفاد کے لئے قائم کیا ہے۔اس فتنہ کے بارے میں مرکز کے قریب رہنے والے اور باہر کے احمدیوں نے جس نفرت