تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 410
۳۹۵ کی۔اخبارات نے صفحہ اول پر آپ کی شہر میں آمد کی نبر شائع کی۔الارو میں آپ نے سکول در مشن ہاؤس کا معائنہ کیا۔آپ ایک ماہ کے لیے A TELU اور E PE کی طرف تشریف لے گئے اور پانچ مراکز میں باری باری قیام کیا اور جماعت کی تربیت کے علاوہ ہر جگہ پبلک تبلیغی جلسے کئے اور لٹریچر کی اشاعت کی بسفر الارو میں آپ کے تہراہ مولوی مبارک احمد صاحب ساتی بھی تھے۔تبلیغ احمدیت کے رد عمل کے طور پر میبود لج (HABEBU VILLAGEی مخالفت کی آگ بھڑک کھٹی اور حق کے مخالف احمدیوں پر حملہ آور ہو گئے۔تمام احمدی ایک جگہ محصور ہو گئے جماعت کی طرف سے علاقہ سے کمشنر اور مقامی حاکم کو تار بھیجے گئے۔چنانچہ حکام کی زیر ہدایت پولیس نے علماء سے اقرار کرایا کہ وہ آئندہ حملہ اور قتل کا ارادہ نہ کریں گے۔مولوی مبارک احمد صاحب ساتی اور مولوی نصیر الدین صاحب وہاں بھی تشریف لے گئے اور علاقہ کے کمشنر صاحب سے ملاقات کی کمیشنر صاحب کی ہدایت پر فتنہ پر دانوں کے لیڈر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے جس پر یہ فتنہ دب گیا ہے - اس سال مولومی مبارک احمد صاحب ساقی نے شمالی نائیجیریا کا تبلیغی دورہ کیا۔آپ یہاں تین ماہ رہے زائر یار Z ARIA) کانور KANO ) اور جوس (305) کی تنظیم و مضبوطی کے لیے کوشاں رہے آپ نے " احمدیہ بوائے کلب" جاری کیا۔آپ کے ذریعہ خاصی تعداد میں لٹریچر فروخت ہوا۔آپ نے ایک انگریزی پمفلٹ کا ترجمہ کرا کے مقامی زبان میں شائع کرایا آپ کے قلم سے علاقہ کے با اثر اخبار COMET میں تعارف احمدیت کے متعلق ایک اہم مضمون دو قسطوں میں شائع ہوا۔آپ ایپی (EPE بھی تشریف لے گئے آپ کے دورہ کا جماعتوں پر ایسا گہرا اثر ہوا کہ مشن کا چندہ چار گنا ہوگیا ہے۔مرکزی مبلغین کے علاوہ مقامی افراد نے بھی جماعتی سرگرمیوں میں حصہ لیا مثلاً - ا - ایک نوجوان اسماعیل نے موسمی تعطیلات کے دوران ایک ماہ تبلیغ کے لیے وقف کیا۔۲۔جماعت کے سیکرٹری تبلیغ حاجی فلادیو صاحب کی کوششوں سے ۴۵ لیکچر ہوئے۔له الفضل ارنومبر ۱۹۵۷ دوم سری۴ درپورٹ مبارک احمد صاحب ساتی : کے الفضل دار مٹی ، ۱۹۵ ء ه الفضل در رمئی ۱۹۵۷ء مست خلاصہ رپورٹ مولوی نصیر الدین صاحب ایم۔اسے بھائی نائیجیر یا