تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 386
۳۷۱ الفاظ کے معنے ہیں کہ دنیا کی نظروں میں تو میں اکیلا ہوں لیکن خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو بکرینہ سے فرمایا تھا۔لا تحزن ان الله معنا بو کر یہ گھرانے کی کوئی بات نہیں اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے اور حب اللہ تعالٰی ہمارے ساتھ ہے تو دس بارہ لفنگوں کی کیا طاقت ہے کہ وہ ہمیں تکلیف پہنچا سکیں۔خدا تعالیٰ انہیں خود تباہ کر دے گا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کشف میں جو کہا گیا ہے کہ میں اکیلا ہوں اس کا یہی مطلب ہے کہ دنیا کو تو نظر نہیں آتا کہ میرے ساتھ کوئی اور بھی ہے لیکن خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے اگر وہ مجھ پر کلک کریں گے تو وہ دیکھ لیں کے کہ خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے میں کامیاب وکامران ہوگا۔اور وہ ناکام و ذلیل ہوں گے۔بہرحال قرآن کریم بتاتا ہے کہ ہر شخص جو خدا تعالیٰ کے سامنے جھکے اور اس سے مدد مانگے وہ اس کی مدد کے لیے تیار ہے اور اس کے بالکل قریب ہے صرف اتنا فرق ہے کہ درجہ کے لحاظ سے وہ کسی کے زیادہ قریب ہوتا ہے اور اس کی جلدی مدد کرتا ہے ورینہ وہ ہے سب کے قریب صرف وہ اس بات کا انتظار کرتا ہے کہ کوئی اسے پکارے اور جب کوئی اسے پکارتا ہے تو وہ کہتا ہے میں تیری مدد کے لیے تیار ہوں اب بتاؤ جس کے پاس اتنا بڑا نسخہ موجود ہو اسے بھلا دنیا کا کیا ڈر ہو سکتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری جماعت اکیلی ہے باقی سب لوگ ایک طرف ہیں اور ہم دوسری طرف لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔اس لیے گو ہم دنیا کی نظر میں اکیلے ہیں مگر در حقیقت ہم اکیلے نہیں۔خدا تعالے ہمارے ساتھ ہے اور اگر کوئی ہم پر حملہ کرے گا تو وہ نہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا کیونکہ ہمارے اور دشمن کے درمیان خدا تعالیٰ احائل ہو جائے گا اور یہ ظاہر ہے کہ اس کی پیچوٹ خدا تعالی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی بلکہ چوٹ لگانے والے کا راستہ خود مفلوج ہو جائے گا اور اس کی چوٹ الٹ کہ اسی پر پڑے گی۔پس اس گڑ کو یاد رکھو اور قیامت تک اسے یاد رکھتے چلے جاؤ کہ ہر مصیبت پہ خداتعالی کو پکارو۔اگر تم ایسا کر دو گے تو دنیا میں تم پر کوئی مصیبت ایسی نہیں آسکتی میں میں خدات