تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 369 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 369

۳۵۴ کہ اُن کے دل میں احمدیت کی صداقت رچ گئی تھی سے حکومت انڈونیشیا کے افسران کا ایک دند کولمبو پلان کے ایک انڈو نیشین وفد کاربوہ میں درود تحت نامی منصوبوں کا مالک نے پاکستان آیا ہوا تھا اس رند کے بعض ارکان جماعت احمدیہ کے مرکز می ادارے دیکھنے کی غرض سے در جولائی ۱۹۵۶ ناملپور سے ربوہ تشریف لائے وند کا یہ گروپ جن اہم شخصیتوں پرمشتمل تھا اُن کے نام یہ ہیں۔جناب محمد ہارون صاحب - ۲ - جناب سوتن ہارون الرشید صاحب - ۳ - جناب گومینوں یہ تینوں حضرات انڈونیشیا کے اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز رہے وفد کے اعزاز میں تحریک جدید کے کمیٹی روم میں چو ہدری مشتاق احمد صاحب با جوه وكيل الزراعت کی زیر صدارت استقبالیہ منعقد ہوا۔مولوی بشارت احمد میر صاحب نے انگریزی زبان میں ایڈریس پیش کرتے ہوئے مہمانوں کو جماعت احمدیہ کی اسلامی خدمات سے آگاہ کیا اس ضمن میں آپ نے دنیا کی مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم اور تبلیغ اسلام کے وسیع نظام پر بھی روشنی ڈالی۔نیز انڈونیشین احمدی احباب کی ان خدمات کا ذکر کیا جو وہ اپنے وطن اور قوم کے لیے کر رہے ہیں۔ایڈریس کے بعد وند کے رکن جناب محمد ہارون صاحب نے انڈونیشین زبان میں تقریہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر میرے لیے باعث مسرت ہے کہ جماعت احمدیہ مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم کر رہی ہے انہوں نے جماعت احمدیہ کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ میری ایک عرصہ سے خواہش تھی کہ جماعت احمدیہ کا مرکز دیکھوں جہاں سے تبلیغ اسلام کے ایک وسیع نظام کو کامیابی کے ساتھ چلایا جارہا ہے۔سو الحمد للہ میری یہ خواہش پوری ہوئی۔رند نے صدر انجمن اور تحریک جدید کے دفاتر دیکھے۔ممبران کو قرآن مجید انگریزی اور دلندیزی تراجم کے نسخے بطور تحفہ پیش کیے گئے۔دند نے تعلیمی ادارے بھی دیکھے اور تعلیم الاسلام کالج کی عمارت اور انتظام سے بہت متاثر ہوئے کہ له الفضل و رتبہ لائی ۱۹۵۶ء ص ۴/۳ رخلاصہ مضمون حضرت سید زین العابدین شاہ صاحب) الفضل۔ار جولائی ۱۹۵۶ ء صار