تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 322 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 322

فصل سوم دیگر مخلصین جماعت کی وفات اس سال حضرت مسیح موعود کے رفقاء خاص کے علاوہ مندرجہ ذیل مخلصین جماعت بھی داغ مفارقت دے گئے۔-۱ بابو محمد عمر صاحب بریلوی ( وفات ۲۰ جنوری ۶۱۹۵۶ مرحوم نہایت پرجوش اور مخلص احمدی تھے۔تقسیم ملک سے قبل عرصہ دراز تک سلسلہ کا روبار دہلی میں رہے اور وہاں بڑھ چڑھ کر جماعتی خدمات بجالاتے رہے - الفضل ۲۵ جنوری ۱۹۵۶ء مث ) ۲ بابو عبد الغنی صاحب انبالوی (وفات ۱۳/ ماریچ ۱۹۵۵) اپنے منشاء میں حضرت خلیفہ اول کے ہاتھ پر بیعت کا مشرف حاصل کیا۔احمدیت کا چلتا پھرتا نمونہ اور متوکل انسان تھے۔سالہا سال تک میکر بڑی تبلیغ رہے اور ہر سال ایک ماہ تبلیغ کے لیے وقف کرتے تھے۔درجنوں افراد آپ کے ذریعہ داخل احمدیت ہوئے۔ایک بار پادری عبد الحق صاحب کو مباحثہ میں لاجواب کر دیا۔آپ جماعت انبالہ کے روح رواں تھے۔قرآن مجید کی تلاوت نہایت استغراق سے کیا کرتے تھے۔بہت صدمے اٹھائے مگر ہمیشہ راضی برضا ر ہے۔پروفیسر عبدالرشید غنی صاحب ایم ایس سی مؤلف کتاب اسلام کا دراشتی نظام " آپ ہی کے صاحبزادے ہیں۔الفضل در مارچ ۱۹۵۶ ء - العضل پر اپریل ۱۹۵۶ رمت - الفضل ۲۷ مئی ۱۹۵۶ء ص 2) ۳ - صاحبزادہ میاں عبد السّلام صاحب عمر ( فرزند اکبر حضرت خلیفة المسیح اوّل) (11909 روفات ۲۴/۲۵ مارچ ۱۹۵۶) / آپ ۲۵ دکبر 199 ء کو پیدا ہوئے۔حضرت با موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے عبدالسلام نام تجویز |